سود

سودی رقم سے بنائے ہوئے گھر کا حکم

فتوی نمبر :
73693
| تاریخ :
2024-06-05
معاملات / مالی معاوضات / سود

سودی رقم سے بنائے ہوئے گھر کا حکم

جناب مفتی صاحب السلام علیکم !
شریعت کے لحاظ سے مجھے آپ کی رہنمائی چاہیے،میری زوجہ کے والد بینک میں ملازم رہے ہیں،اس جاب کے دوران انہوں نے ایک گھر بنایا تھا،اور بیوی بچوں کی کفالت بھی بینک کی سیلری سے کی اور ان کی شادیاں کردی،اب ان کا انتقال ہوچکا ہے،مرحوم کی جو وراثت تھی اب ان کے لواحقین میں تقسیم کردی گئی ہے،اب معلوم یہ کرنا ہے کہ جو وراثت میری زوجہ کو ملی ہے وہ ہمارے لیے جائز ہے یا نہیں؟ کیونکہ انہوں نے اپنی جائیداد بینک کی آمدنی سے بنائی تھی،یہ وراثت ہمارے لیے حلال ہے یا نہیں؟اس سلسلے میں آپ میری شریعت کے مطابق رہنمائی فرمائیں
نوٹ: سائل کا سسر اسٹیٹ بینک میں افیسر ٹائپ کے ملازم تھے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کےسسر نے بینک ملازمت سے حاصل ہونے والی آمدنی سے جو جائیداد بنائی ہے،تو اگر ورثاء کو اس جائیداد بنانے میں لگائی گئی سودی رقم کا علم ہو،کہ اس جائیداد کو بناتے وقت والد مرحوم نے کتنی رقم سودی شامل کی تھی،تو ایسی صورت میں ورثاء پر اس سودی رقم کے بقدر رقم بلانیت ِ ثواب صدقہ کرنا لازم ہے،اس رقم کو صدقہ کرنے کے بعد انہیں وراثت میں ملی جائیداد کو اپنے استعمال میں لانا جائز ودرست ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی فقہ البیوع: المال المغصوب وما فی حکمہ مثل ما قبضہ الانسان رشوۃً أو سرقۃً أو بعقد باطل شرعاً لایحل لہ الانتفاع بہ ولا بیعہ وھبتہ،ولا یجوز لأحد یعلم ذلک أن یاخذہ منہ شراءً أو ھبۃً أو إرثاً،ویجب ان یردہ الی مالکہ فان تعذر وجب علیہ أن یتصدق بہ عنہ،وأن کان المال نقداً،واشتری بہ شیئاً بالرغم من عدم الجواز،فان اشتری بعین المال الحرام،فلا یجوز الانتفاع بما اشتراہ حتی یؤدی بدلہ الی صاحبہ وھذا القدر متفق علیہ بین الفقھاء،الا ما روی عن ابن مُزین من المالکیۃ،وھو قول مرجوح،أمّا اذا اشتری شیئاً بثمن فی ذمتہ،ثم نقد الثمن من الحرام،فھناک اقوال فی مذاھب الائمۃ الاربعۃ انہ جاز الانتفاع بالمشترَی،وجاز الشراء وقبول الھدیۃ منہ،ولکن الراجح انہ لا یجوز الا بعد اداء البدل الی المالک،او بعد التصدق عنہ ان تعذر اداء البدل الیہ،فان ادی البدل او تصدق بمثلہ،جاز لہ الانتفاع،وجاز لآخر أن یاخذہ منہ ھبۃً أو شراءً أو إرثاً الخ (ج2 ص1052 المبحث العاشر،خلاصۃ البحث ط: معارف القرآن کراتشی باکستان)۔
وفی الاختيار لتعليل المختار: وقال أبو يوسف: يطيب له الفضل؛ لأنه حصل في ضمانه؛ لملكه الأصل ظاهرا؛ فإن المضمونات تملك بأداء الضمان مستندا على ما تقدم. ولهما أنه حصل بسبب خبيث، وهو التصرف في ملك الغير، والفرع يحصل على صفة الأصل، والملك الخبيث سبيله التصدق به، ولو صرفه في حاجة نفسه جاز. ثم إن كان غنيا تصدق بمثله، وإن كان فقيرا لا يتصدق.اھ (ج3ص61 کتاب الغصب ط: دار الکتب العلمیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73693کی تصدیق کریں
0     367
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات