معاشی اسکیمز

کسی حادثے میں ہونے والے نقصان کی تلافی کے لئے فنڈ جمع کرانے کا حکم

فتوی نمبر :
73855
| تاریخ :
2024-06-10
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / معاشی اسکیمز

کسی حادثے میں ہونے والے نقصان کی تلافی کے لئے فنڈ جمع کرانے کا حکم

مسئلہ یہ ہے کہ ہماری یونین ہر ہفتے ۱۵۰ روپے لے رہی ہے اور اس لیے لے رہی ہے کہ اگر ہم میں سے کسی کی گاڑی کا حادثہ ہو جائے تو اس کو ٹھیک کروائے گی اور اگر کسی نے دو ہفتے ۱۵۰ روپے ادا نہ کیے تو اسے اس گروپ سے نکال دیا جائے گاتو کیا یہ معاملہ جائز ہے؟ اس کی اسلام میں کیا اجازت ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں گاڑیوں کی مرمت کیلئے مذکور طریقہ کار بھی بظاہر روایتی انشورنس کی طرح کا معاملہ ہے جو سود قمار و غرر پر مشتمل ہونے کی وجہ سے شرعاً جائز نہیں ، لہذا اس سے احتراز لازم ہے، تا ہم اگر اس کی پوری صورت اور مکمل طریقہ کار لکھ کر بھیج دے تو اس کے بعد غور و فکر کرکے حکم شرعی سے آگاہ کردیاجائےگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في احكام القرآن للجصاص : قال الله تعالى( يسئلونك عن الخمر و الميسر قل فيهما اثم كبير) (و فیه) و لا خلاف بین اهل العلم في تحريم القمار و ان المخاطرة من القمار قال ابن عباسؓ أن المخاطرة قمار الخ (باب تحریم المیسر،ج:1،ص:329،ط:سہیل اکیڈیمی)۔
و فی صحیح مسلم : عن ابي هريرةؓ قال نھی رسول اللہ ﷺ عن بيع الحصاة و عن بيع الغررالخ (باب بطلان بیع الحصاۃ والبیع الذی فیہ غرر،ج:2،ص:819،ط:بشری)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد شاہ کریم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73855کی تصدیق کریں
0     25
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کرپٹو کرنسی میں سپاٹ ٹریڈنگ کا حکم - future or spot trading

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 14
  • ٹیلی نار کی سم لگاؤ آفر کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • ایزی پیسہ اکاؤنٹ پر چارجز وصول کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 4
  • کیش بیک کی رقم کس کی ملکیت شمار ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   معاشی اسکیمز 0
  • "ٹورن کرپٹو کرنسی" کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • این آر جی کمپنی میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • اپنی سیونگ کو کس طرح محفوظ کیاجاسکتاہے؟

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • اسٹاک مارکیٹ اور فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • نیٹ ورک مارکیٹنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 2
  • نیشنل بینک کے" اعتماد ماہانہ بچت اکاؤنٹ" کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • آنلائن ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 2
  • سافٹ ویئر انجینئیر کا بینک کیلئے ویب سائٹ بنانا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 3
  • ڈراپ شپنگ - بغیر قبضہ کئے چیز کو فروخت کرنا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • تکافل پروگرامز میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "گوگل ایڈورڈ" کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "بائے ون گیٹ ون فری " (ایک چیز کی خریداری پر دوسری مفت) اسکیم کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "فارسیج " نام کے کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • انشورنس والوں کو ویب سائٹ بنا کر دینا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • Ruling on Investment in Digital Currency

    یونیکوڈ   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • How is it to trade on Digital Currency

    یونیکوڈ   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • فری لانسنگ میں کام کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • "الفاچیٹ جی پی ڈی" ویب سائٹ کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • آنلائن بی سی میں سروس چارج کے نام پر پیسے لینا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
Related Topics متعلقه موضوعات