میت کے بال صاف کرنا کیسا ہے؟
انتقال کے بعد چونکہ میت کسی بھی قسم کی زینت سے بے نیاز ہوجاتی ہے، اس لئے اس کے جسم کے کسی بھی حصہ کے بال کاٹنا جائز نہیں، جس سے احتراز لازم ہے۔
کما فی البحر الرائق: (قوله: ولايسرح شعره ولحيته، ولايقص ظفره وشعره)؛ لأنها للزينة، وقد استغنى عنها، والظاهر أن هذا الصنيع لايجوز. قال في القنية: أما التزين بعد موتها والامتشاط وقطع الشعر لايجوز، والطيب يجوز اھ (ج2،صـــ187)۔