کیا فرماتے ہیں علماءِ دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ شریعتِ مطہرہ Bit Coin کی خرید و فروخت اور Trading کی اجازت دیتی ہے یا نہیں؟
موجودہ ڈیجیٹل کرنسیوں کی شرعی حیثیت اب تک غیر واضح اور غیر اطمینان بخش ہے، جبکہ ان کرنسیوں کا کوئی حسی وجود نہیں بلکہ محض ڈیوائس میں موجودگی اور ضمان کی حد تک اس کو کرنسی خیال کیا جاتا ہے، پاکستان سمیت کئی ممالک میں قانونی طور پر اس کو مبادلہ اور خرید وفروخت کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، لہذا اب تک کی معلومات کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی کی خریدوفروخت اور کاروبار کرنے اور اس سے حاصل شدہ نفع اپنے استعمال میں لانے سے احتیاط لازم ہے۔
کما فی بدائع الصنائع: وأما الذي يرجع إلى المعقود عليه فأنواع (منها): أن يكون موجودا فلا ينعقد بيع المعدوم، وماله خطر العدم كبيع نتاج النتاج بأن قال: بعت ولد ولد هذه الناقة وكذا بيع الحمل؛ لأنه إن باع الولد فهو بيع المعدوم، وإن باع الحمل فله خطر المعدوم الخ (ج5 صـ138 فصل في الشرط الذي يرجع إلى المعقود عليه ط: دار الکتب العلمیۃ)۔