گناہ و ناجائز

0woman getting their unwanted hair removed in a beauty parlour

فتوی نمبر :
78116
| تاریخ :
2024-09-17
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

0woman getting their unwanted hair removed in a beauty parlour

السّلام علیکم ! میرے درج ذیل سوال ہیں: 1-کیا خواتین اپنے غیر ضروری بال مثلاً: زِیرِ بغل وغیرہ بیوٹی پارلر سے صاف کروا سکتی ہیں؟ 2- اگر کوشِش کے باوجود صاف نہ کر سکیں پھر کیا معاملہ کریں؟ ان سوالوں کے جواب شریعت کی روشنی میں دیں ۔جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ عورت کا دوسری عورتوں سے بھی اپنا ستر چھپانا لازم اور ضروری ہے ، بلا عذر شرعی کسی عورت کے سامنے ستر ظاہر کرنا شرعاً جائز نہیں ، بلکہ گناہ کبیرہ ہے، جس سے بہر صورت احتراز لازم ہے ، لہذا صورتِ مسئولہ میں خوتین کا بیوٹی پارلر جا کر کسی عورت سے بھی زیر ناف بال صاف کروانا شرعاً جائز نہیں ، جس سے بہر صورت احتراز لازم ہے، البتہ بغل چونکہ عورت کے حق میں ستر نہیں ، لہذا خواتین بیوٹی پارلر میں کسی عورت سے بغل کے بال صاف کروا سکتی ہے، شرعاً اس میں کوئی ممانعت نہیں ۔
جبکہ سائل کا دوسرا سوال پوری طرح واضح نہیں، لہذا سائل کو چاہیئے کہ اس کی وضاحت کرکے مکرر سوال بھیج دیں تو ان شاء اللہ غور وفکر کے بعد حکم شرعی سے آگاہ کردیا جائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ : و یجوز أن ینظر الرجل الرجل الا الی عورتہ ( الی قولہ ) فنقول نظر المرأۃ الی المرأۃ کنظر الرجل الی الرجل کذا فی الذخیرۃ (باب فیما یحل للرجل النظر الیہ ، ج 5 ، ص 327 ، ط : ماجدیہ ) ۔
و فی رد المحتار تحت : ( قولہ و یستحب حلق عانتہ ) قال فی الھندیۃ و یبتدئ من تحت السرۃ و لو عالج بالنورۃ یجوز کذا فی الغرائب و فی الاشباہ و السنۃ فی عانۃ المرأۃ النتف ( قولہ و تنظیف بدنہ ) بنحو ازالۃ الشعر من ابطہ و یجوز فیہ الحلق و النتف أولی ، و فی المجتبی عن بعضھم و کلاھما حسن ( کتاب الحظر و الاباحۃ ، ج 6 ، ص 406 ، ط : سعید ) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالحنان رمضان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 78116کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات