کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم تین بھائی اور والدہ ایک ساتھ رہ ہے ہیں ،ہم تینوں بھائی کام کرتے ہیں، جبکہ گھر خرچہ صرف دو دے رہے ہیں ،اور انہیں پیسوں سے گھر کا سارا انتظام چلتا ہے، کیونکہ میری اتنی اچھے سیٹنگ نہیں ہے، اس لیے میں گھر پر خرچہ نہیں دے رہا ہوں، میرے جو بڑے بھائی ہیں، جو گھر پر خرچہ دیتے ہیں ،مجھے ان کی کمائی کے بارے میں کچھ شک ہے، کیونکہ وہ کمپنیوں میں مال دیتے اور لیتے ہیں، اور اس کیلئے وہ کمیشن بھی دیتے ہیں، تاکہ ان کو آرڈر مل سکے ۔
اب آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ مجھے اب کیا کرنا چاہیے، آیا ان سے علیحدگی اختیار کر لینی چاہیے، تاکہ ان کے مشکوک مال سے بچ سکوں، یا پھر مجھے ان کے ساتھ رہ کر ایسا مال استعمالی کرنے کی گنجائش ہے۔
سائل کا بھائی جو مال فروخت کرتا ہے، اگر وہ حلال ہو تو اس کی آمدنی جائز ہے ،اس سلسلے میں بلاوجہ شکوک میں پڑنے کی ضرورت نہیں ،تا ہم سائل کا بھائی کمیشن دینے کی جو صورت اختیار کرتا ہے،اگر اس کی تفصیل بھی لکھ دی جائے، تو اس پر بھی غور کیا جا سکتا ہے ۔ واللہ اعلم بالصواب!