کیا فرماتے ہیں علماءِ دین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ ہمارے بہنوئی صاحب صدیق سنز کے ملازم تھے، گزشتہ اٹھارہ اگست کو دہشت گردی کے ضد میں آکر پاک کالونی میں شہید ہوئے، مرحوم جس کمپنی کے ملا زم تھے،اس کمپنی کے تمام ملازمین کی کمپنی نے انشورنس کروائی ہوئی ہے، اب انکی موت کی صورت انشورنس کمپنی مرحوم کے ورثاء کو انشورنس کی رقم دینا چاہتی ہے،پوچھنا یہ ہے کہ مرحوم کے ورثاء کےلئے یہ رقم لینا اور اس کا استعمال جائز ہے؟
مذکور انشورنس پالیسی اگر کمپنی نے سب ملازمین کیلئے اپنے طور پر لی ہو، اور اس کی پریمیم بھی کمپنی خود سے ادا کرتی ہو ،اور ملازم کے انتقال کے بعد کمپنی یہ تمام رقم اس کے متعلقین کو دیدے ،تو مرحوم کے ورثاء کو یہ رقم لیکر استعمال کرنا بلا شبہ جائز اور درست ہے۔
ملازمین کیلئے انہی کی تنخواہوں میں، انشورنس کمپنی سے کوئی پالیسی لینا
یونیکوڈ انشورنس یا بیمہ پالیسی 0