انشورنس یا بیمہ پالیسی

بیمہ پالیسی میں جمع کی گئی رقم کے استعمال کرنے کاحکم

فتوی نمبر :
80805
| تاریخ :
0000-00-00
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / انشورنس یا بیمہ پالیسی

بیمہ پالیسی میں جمع کی گئی رقم کے استعمال کرنے کاحکم

محترم جناب مفتی صاحب بنوریہ سائیٹ کراچی السلام علیکم و رحمتہ الله!
( 1): سوال یہ ہے کہ میری چھوٹی بہن امریکا میں مقیم ہے، ایک ماہ قبل ان کے شوہر کا اچانک انتقال ہو گیا ہے وہ امریکا میں ڈاکٹر تھے، اور انہوں نے وہاں اپنا Life Insurance (بیمہ پالیسی ) لے رکھی تھی ،جو ان کے عہدے کے لحاظ سے بہت اچھی تھی ۔ ان کے مرنے کے بعد انشورنس کی رقم جو تقریباً چار لاکھ ڈالر بنتی ہے بیوہ کو ملے گی ۔
(۲): اسی طرح Social Security card کے ذریعہ جب تک ان کے سارے بچے 14 سال کے نہیں ہوتے، ۲ ہزار ڈالر ماہانہ ، انشورنس کمپنی کی طرف سے بھی ملیں گے، معلوم یہ کرنا ہے کہ یہ دونوں مذکورہ بالا رقم بیوہ استعمال کر سکتی ہے ؟ اس کا استعمال جائز ہے؟ براہِ مہربانی جواب عنایت فرمائیں۔
نوٹ : جواب تفصیلاً واضح کیجیئے گا ۔ اس بارے میں میرے شوہر نے آپ سے ٹیلیفون پر بات کی تھی آپ نے اس کو جائز قرار دیا تھا،مطمئن نہیں ہوئی ، اس لئے میں آپ سے مسئلہ لکھ کر معلوم کر رہی ہوں ، کیونکہ جب بنوری ٹاؤن سے معلوم کیا تھا تو انہوں نے اس کے استعمال کو جائز قرار نہیں دیا تھا ۔ جس کی وجہ سے ذہنی خلفشار پیدا ہوا تھا ۔ اُمید ہے کہ آپ میری ذہنی الجھن کو دور کر دیں گے ۔ بتاریخ : ۲۶ جولائی ۲۰۱۰ء۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اس سلسلہ میں سائلہ کے شوہر مرحوم کے فون کا تو علم نہیں، البتہ مذکور فی السوال صورت کے حکم میں قدرے تفصیل ہے، وہ یہ کہ انشورنس کمپنی کے عمومی معاملات ’’ربا و قمار‘‘ اور ’’غرر‘‘ پر مشتمل ہوتے ہیں، جس کی بناء پر کسی انشورنس کمپنی کی کوئی پالیسی خریدنے وغیرہ کی اجازت نہیں دی جاتی ۔ یہ کمپنی خواہ اپنے ملک کی ہو یا دار الکفر وغیرہ کی ہو۔
البتہ اگر کسی نے غلطی سے ایسی کمپنی کی کوئی پالیسی خرید لی ہو، اور پھر پالیسی ہولڈر خود اُسے ختم کرنا چا ہے، یا اس کے انتقال کی صورت میں ورثاء کو یکمشت رقم مل رہی ہو تو وہ اس میں سے صرف اتنی رقم لے سکتے ہیں، جتنی پریمیم کی صورت میں خود پالیسی ہولڈر نے جمع کروائی تھی، اُس سے زائد کا لینا جائز نہیں۔
البتہ مرحوم جس کمپنی میں ملازم تھے ،اگر وہ بچوں کی طرف سے کفیل بن کر متعلقہ انشورنس کمپنی سے رقم لے لیں ،اور پھر یہ رقم اس کمپنی کی رقم کے ساتھ مخلوط ہو جائے، اور اس کے بعد یہ متعلقہ کمپنی مرحوم کے ورثاء کو دید ے ،تو اس صورت میں اجازت ہوگی ورنہ نہیں، اور اگر مرحوم کے ورثاء نے یہ رقم لے لی ہو تو پھر اس زائد رقم کا واقعی مستحقین پر بلانیتِ ثواب صدقہ کرنا لازم ہے۔
اس تفصیل سے بخوبی معلوم ہو گیا کہ غیر مسلم ممالک میں بھی انشورنس پالیسی لینے سے احتراز لازم ہے ۔ الا یہ کہ اگر کسی ملک میں کوئی خاص پالیسی قانوناً لازم ہو تو اس کی مکمل وضاحت کے بعد خاص اس صورت سے متعلق بھی حکمِ شرعی معلوم کیا جا سکتا ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: {وَإِنْ تُبْتُمْ فَلَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَالِكُمْ لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَ } [البقرة: 279]۔
قال للہ تعالیٰ: ﴿وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا﴾ (البقرة: 275)۔
وفي أحكام القرآن للجصاص: القمار كله من الميسر (إلی قوله) وحقيقته تمليك المال على المخاطرة وهو أصل في بطلان عقود التمليكات الواقعة على الأخطار اھ (4/ 127)۔
في إعلاء السنن: مع ذلك فلاشك في كون التقى عن الربا ولو مع الحربي في دار الحرب أحسن وأحوط وأذكى وأخرى خروجاً من الخلاف، وهو الذى ذهب إليه شيخنا حكيم الأمة وأفتى به واختاره ترجيحا لقول أبي يوسف والجمهور (۱۴/۳۶۰) ۔
وفي الفتاوى الهندية: والسبيل في المعاصي ردها وذلك هاهنا برد المأخوذ إن تمكن من رده بأن عرف صاحبه وبالتصدق به إن لم يعرفه (5/ 349) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عثمان غنی بخش عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80805کی تصدیق کریں
0     846
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا انشورنس جائز ہے ؟کیا مفتی تقی عثمانی صاحب کی انشورنس کمپنی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انشورنس یا بیمہ پالیسی 7
  • میزان بینک کا کفالہ اور سیونگ اکاؤنٹ کا حکم،معاون یا مہمان کا مدرسہ کا کھانا کھانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • بیرون ملک میں کئے گئے انشورنس کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • لائف انشورنس کا حکم - انشورنس کروانا کیسا ہے

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 3
  • انشورنس کس بینک سے کروائیں - انشورنس اور تکافل میں فرق

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • میڈیکل انشورنس پالیسی کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 1
  • انشورنس والی گاڑی کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کمپنی کا ملازمین کیلئے انشورنس پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • ملازمین کیلئے انہی کی تنخواہوں میں، انشورنس کمپنی سے کوئی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • جوبلی تکافل انشورنس میں اپنی گاڑی، بائیک یا لائف تکافل کروانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کمپنی-فیکٹری کا ، اپنے ملازمین کیلۓ "صحت بیمہ پالیسی "لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پوسٹل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کسی مجبوری کی وجہ سے کاروبار کا انشورنس کروانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • اسٹیٹ لائف انشورنس کی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • جرمنی جانے کیلئے مجبوراً ہیلتھ انشورنس کرانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 1
  • انشورنس کے معاملات دیکھنے کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کیا بیمہ پالیسی لینا حلال ہے؟

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • اسٹیٹ لائف انشورنس اور پاک قطر تکافل میں فرق ہے؟

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • گاڑی کی وقتاً فوقتاً مرمت کروانے کیلئے ممبر شپ خریدنا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کا طریقہ کار اور اسکی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • داؤد فیملی تکافل میں حصہ لینے کاحکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • تکافل فیملی کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کا طریقہ کار اور اس کاحکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
Related Topics متعلقه موضوعات