معاشی اسکیمز

NFT کے متعلق سوال

فتوی نمبر :
80890
| تاریخ :
2025-01-25
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / معاشی اسکیمز

NFT کے متعلق سوال

مفتی صاحب! سوال یہ ہے کہ N.F.T جس میں روزانہ کی بنیاد پر ایک تصویر خریدنی ہوتی ہے، پھر اسی تصویر کو آگے بیچنا پڑ تا ہے جس کی بنا پر آپکو کچھ ڈالرز ملتے ہیں اور N.F.T کا اکاؤنٹ آپ کو 30 ہزار روپے میں کھلوانا پڑتا ہے اور اسی طرح اگر آپ کسی دوسرے شخص کو اپنے لنک کے ذریعے N.F.Tمیں ایڈ کرواتےہیں تو اس پر بھی آپ کو کچھ ڈالرز مزید ملتے ہیں اور یہ سب کچھ موبائل میں یا لیپ ٹاپ میں انٹر نیٹ کے ذریعے ہوتا ہے، آپ حضرات اس بارے میں کیا فرماتے ہیں کہ اس طرح کی آ مدن جائز ہے یا نہیں ؟
نوٹ: تیس ہزار روپے جمع کرواکر رجسٹریشن کروانی پڑ تی ہے ، پھر روزانہ ایک آرٹ نما تصویر بھیجتے ہیں جس کو N.F.T بولا جاتا ہے ، قیمت خرید بھی وہ خو د بتا تے ہیں ، اس میں کمی و بیشی کا کوئی اختیا ر نہیں ہوتا ، جب yes کرکے خرید لیا جائے تو وہ دوبارہ آگے فروخت کرنے کا پوچھتے ہیں ، تو yes کرنے پر وہ تصویر اسی ٹائم فروخت ہو جاتی ہے ، قیمت ِفروخت اور قیمت ِ خرید میں کچھ فرق ہوتا ہے جس کو منافع تصور کیا جاتا ہے ، اسی طرح اس تصویر پر قبضہ وغیرہ کی بھی کوئی ترتیب نہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ نان فنجیبل ٹوکن (NFT) ایک ڈیجیٹل ٹوکن ہے جو آن لائن اثاثوں اور حقوق کی نمائندگی کرتا ہے، جیسے تصاویر، ویڈیوز، گیمز کے کردار، میوزک اور پینٹنگز وغیرہ۔ لیکن NFT کے ذریعے ہونے والے لین دین میں کئی شرعی خرابیاں پائی جاتی ہیں: مثلاً اکثر ناجائز چیزوں (خواتین کی تصاویر، میوزک وغیرہ) کی خرید و فروخت، حقیقی خرید و فروخت کے بجائے کمیشن اور رائلٹی پر مبنی کاروبار، مصنوعی طور پر قیمتیں بڑھا کر دکھاوے کی تجارت، اور یہ سب زیادہ تر ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے ہونا، جو پہلے ہی شرعی طور پر مشتبہ اور مفاسد سے بھرپورہے۔ شریعت کے مطابق خرید و فروخت اسی وقت جائز ہوتی ہے جب چیز حقیقۃً مالِ متقوم ہو، فروخت کرنے والے کی ملکیت اور قبضے میں ہو، خریدار کو اس کے تمام حقوق ملیں اور اس کا استعمال جائز ہو۔ چونکہ NFT میں یہ شرائط پوری نہیں ہوتیں، اس لیے NFT کے ذریعے خرید و فروخت اور پیسہ کمانا ناجائزہے، اس سے بچنا ضروری ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في بدائع الصنائع: ومنها: وهو شرطُ انعقاد البيع للبائع أن يكون مملوكًا للبائع عند البيع، فإن لم يكن لا ينعقد... وهذا بيع ما ليس عنده، ونهى رسول الله ﷺ عن بيع ما ليس عند الإنسان... (ومنها) القبض في بيع المشتري المنقول، فلا يصح بيعه قبل القبض؛ لما روي أن النبي ﷺ «نهى عن بيع ما لم يُقبض» الخ( کتاب البیوع، فصل فی الشرط الذی یرجع الی المعقود علیہ،ج5،ص146،ط:ایچ ایم سعید)۔
وفي الدر المختار: وشرعا: (مبادلة شيء مرغوب فيه بمثله) خرج غير المرغوب كتراب وميتة ودم على وجه) مفيد. (مخصوص) أي بإيجاب أو تعاط، فخرج التبرع من الجانبين والهبة بشرط العوض، وخرج بمفيد ما لا يفيد الخ( کتاب البیوع،ج4،ص 502،ط:ایچ ایم سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سعید اللہ لطیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80890کی تصدیق کریں
0     12
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کرپٹو کرنسی میں سپاٹ ٹریڈنگ کا حکم - future or spot trading

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 14
  • ٹیلی نار کی سم لگاؤ آفر کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • ایزی پیسہ اکاؤنٹ پر چارجز وصول کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 4
  • کیش بیک کی رقم کس کی ملکیت شمار ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   معاشی اسکیمز 0
  • "ٹورن کرپٹو کرنسی" کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • این آر جی کمپنی میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • اپنی سیونگ کو کس طرح محفوظ کیاجاسکتاہے؟

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • اسٹاک مارکیٹ اور فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • نیٹ ورک مارکیٹنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 2
  • نیشنل بینک کے" اعتماد ماہانہ بچت اکاؤنٹ" کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • آنلائن ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 2
  • سافٹ ویئر انجینئیر کا بینک کیلئے ویب سائٹ بنانا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • ڈراپ شپنگ - بغیر قبضہ کئے چیز کو فروخت کرنا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 3
  • تکافل پروگرامز میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "گوگل ایڈورڈ" کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "بائے ون گیٹ ون فری " (ایک چیز کی خریداری پر دوسری مفت) اسکیم کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "فارسیج " نام کے کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • انشورنس والوں کو ویب سائٹ بنا کر دینا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • Ruling on Investment in Digital Currency

    یونیکوڈ   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • How is it to trade on Digital Currency

    یونیکوڈ   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • فری لانسنگ میں کام کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • "الفاچیٹ جی پی ڈی" ویب سائٹ کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • آنلائن بی سی میں سروس چارج کے نام پر پیسے لینا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
Related Topics متعلقه موضوعات