احکام عدت

دورانِ عدت نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
81501
| تاریخ :
معاملات / عدت نان و نفقہ / احکام عدت

دورانِ عدت نکاح کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ
میں نے تین طلاق کی عدت کے دوران دوسرا نکاح کرلیا، جبکہ میرے گھروالوں یا میرے ہونے والے شوہر کو اس کا علم نہیں تھا،مجھے بعد میں پتہ چلا کہ یہ غلط ہوا ہے،لیکن میں کسی کو بتا نہ سکی،کیونکہ پہلےوالا نکاح میں نے اپنی مرضی سے کیا تھا اور اس شخص سے کافی مرتبہ ہمبستری بھی ہوتی رہی تھی۔
اب میرے دوسرے شوہر سے بھی رخصتی سے پہلے ہی جسمانی تعلقات جاری ہیں،تو کیایہ میرے لئے جائز ہے اور اگر میں اب کئی مہینے گزرنے کےبعد اسی شوہر سے تجدیدِ نکاح کرنا چاہوں تو کیا مجھے نئے سرے سے عدت گزارنی ہوگی؟ یا میں ویسے ہی تجدیدِ نکاح کرسکتی ہوں ؟ کیونکہ اس طلاق کو اب کافی عرصہ گزرچکا ہےاور مطلب ہم حرام میں رہتے رہے ہیں،پلیز تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کا اس طرح والدین سے چھپ کر نکاح کرنا بڑی بے شرمی اور جسارت پر مبنی عمل تھا، جس پر سائلہ کو ندامت کے ساتھ ساتھ آئندہ کے لئے احتراز لازم ہے،تاہم اگر پہلا خاوند سائلہ کا کفؤ ہو اور نکاح باقاعدہ شرعی گواہان کی موجودگی میں ایجاب وقبول کے ساتھ ہوا تھا تو یہ نکاح درست منعقد ہوچکا تھا، پھر اگر پہلے خاوند نے تین طلاقیں دیدی ہوں تو سائلہ پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے اور سائلہ پر عدت لازم تھی، دوسرا نکاح جو دورانِ عدت ہوا ہے،اگر دوسرے خاوند کو اس کا علم نہیں تھا اور سائلہ نے اصل صورتحال سے بے خبر رکھ کر اس کے ساتھ نکاح کیا ہے تو یہ دوسرا نکاح شرعاً درست منعقد نہیں ہوا،بلکہ یہ نکاح فاسد ہے،لہذا اس دوسرے خاوند پر لازم ہے کہ الفاظِ متارکت مثلاً "میں تمہیں چھوڑتا ہوں" وغیرہ کہہ کر سائلہ کو چھوڑ دے،تاکہ عدت کے بعد سائلہ دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہو۔
تاہم اگر سائلہ اسی دوسرے خاوند کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہو اور پہلے خاوند کے طلاق دینے کے بعد سے اب تک تین ماہواریاں گزر چکی ہوں تو فی الفور باقاعدہ شرعی گواہان کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ ایجاب وقبول کرتے ہوئے تجدیدِ نکاح کے بعد ساتھ رہ سکتے ہیں،جبکہ آئندہ دوبارہ اس طرح کے حرام اور ناجائز کاموں سے مکمل اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الشامیة: أما نكاح منكوحة الغير ومعتدته فالدخول فيه لا يوجب العدة إن علم أنها للغير لأنه لم يقل أحد بجوازه فلم ينعقد أصلا، فعلى هذا يفرق بين فاسده وباطله في العدة اھ(3/516)۔
وفی الھندیة: المطلقة إذا حاضت حيضة، ثم تزوجت بزوج آخر ووطئها الثاني وفرق بينهما وحاضت حيضتين بعد التفريق كان لهذا الزوج الثاني أن يتزوجها لانقضاء عدة الأول وليس لغيره أن يتزوجها حتى تحيض ثلاث حيض من وقت التفريق لقيام عدة الثاني في حق الغير اھ(1/532)۔
وفی البحر الرائق: أما إذا حاضت حيضة بعد وطء الثاني قبل التفريق فإنها من عدة الأول خاصة وبقي عليها من تمام عدة الأول حيضتان اھ(4/156)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حمزہ نفیس خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 81501کی تصدیق کریں
0     447
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شوہرکی وفات کی اطلاع اگرتاخیرسے مل جائے، توعدت کی ابتداء کب سے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • اگر مطلقہ معتدہ کے شوہر کا انتقال ہوجائے، تووہ عدت کس طرح مکمل کریگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • دوران عدت بیٹی کے رشتہ کے لئے گھرسےنکلنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عدت 0
  • بیوہ کی عدت اور اسکے احکام

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دوران عدت ملازمت پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • بیوہ ہوجانے کے بعد عورت کا ہمیشہ یا تا عقدِ ثانی زیورات کا استعمال ترک کردینا

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • شوہر سے دو سال الگ رہنے کے بعد طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • شوہر کے انتقال کی بعد بیوی کا ولی و سرپرست کون ہو گا والدین یا سسرال والے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 3
  • گھر منہدم ہونے کی وجہ سے دوسری جگہ عدت گزار نا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدت کے دوران گھر سے باہر نکلنے اور پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عدت 0
  • بیوی کا پانچ سال شوہر سے علیحدہ رہنے کےبعد طلاق ہو جانے کی صورت میں عدت گرازنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دورانِ عدت نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • معمر خاتون کے لئے عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • بیماری کے سبب ماہواری میں تاخیر ہونے کی وجہ سے عدت اور نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • حمل ضائع ہونےسے عدت ختم ہونےکاحکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • والدین کے گھر عدت گزارنے والی بیوی کا خرچہ شوہر پر لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 2
  • حالت حیض میں طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • ادا کردہ فیس کے ضائع ہونے کے خدشے کی صورت میں عدت ترک کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دورانِ عدت نواسے کا سوتیلی نانی سے بات چیت کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عورت میکے میں ہو, اس صورت میں طلاق ہوجانے پر عدت کے احکامات

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدتِِ وفات میں چمکدار کپڑے پہننا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • جسمانی تعلق قائم ہونے سے قبل شوہر کا انتقال ہوجانے پر عدت کا مسئلہ

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • ہمبستری سے قبل طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدت کی ابتداء پہلی طلاق سے ہوگی یا آخری طلاق سے ؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • شوہر سے کئی عرصہ الگ رہنے کی صورت میں طلاق کے بعد عدت لازم ہوگی ؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
Related Topics متعلقه موضوعات