کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں ایک آدمی کاروبار کر رہا ہے ، اس کی کپڑے کی دکان ہے،اب میں بھی اس کاروبار میں شریک ہونا چاہتا ہوں، میں اس کو 7 لاکھ روپے دے رہا ہوں ، وہ مجھے کہتا ہے کہ جو نفع ہو گا، اس کا 40 فیصد آپ کو دوں گا کیا اس طرح معاملہ کرنا ٹھیک ہے ، اور اس کا اتنا نفع دینا جائز ہے۔
سائل اگر اپنے سرمایہ کے تناسب سے مذکور دوکاندار کیساتھ نقصان میں بھی شریک ہو تو سائل کیلئے اسکے ساتھ کاروبار میں سرمایہ لگا کر چالیس فیصد نفع وصول کر نا شرعاً جائز اور درست ہو گا، بشر طیکہ سائل کے نفع کا تناسب اس کے سرمایہ کے تناسب سے زیادہ نہ ہو۔
كما في الدر المختار: وإن تفاوتت قيمتهما والربح على ما شرطا (و) مع (عدم الخلط) لاستناد الشركة في الربح: إلى العقد لا المال اھ (4/ 313)۔
وفي حاشية ابن عابدين؛ (قوله: وإن تفاوتت قيمتهما) راجع لخلاف الجنس والوصف، واحترز به عن المفاوضة فإنه لا بد فيها من تساوي القيمة فيهما في ظاهر الرواية كما في البحر فافهم (قوله: والربح على ما شرطا) أي من كونه بقدر رأس المال أو لا لكنه محمول على ما علمته من التفصيل المار، وأعاده مع قوله مع التفاصيل في المال دون الربح للتصريح بأن هذا الشرط صحيح فافهم، نعم ذكره بين المتعاطفات غير مناسب، وقيد بالربح؛ لأن الوضيعة على قدر المال وإن شرطا غير ذلك كما في الملتقى وغيره (قوله: ومع عدم الخلط) فيه إشعار بأن المفاوضة يشترط فيها الخلط، وهذا قياس. (4/ 313)۔
وفى الفتاوى الهندية: اشتركا فجاء أحدهما بألف والآخر بألفين على أن الربح والوضيعة نصفان فالعقد جائز والشرط في حق الوضيعة باطل فإن عملا وربحا فالربح على ما شرطا وإن خسرا فالخسران على قدر رأس مالهما كذا في محيط السرخسي اھ (2/ 320) -
ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 1شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0