شرکت و مضاربت

کسی کی زمین پر پلازہ تعمیر کرنے کی صورت میں زمین اور پلازے میں شرکت کا طریقہ

فتوی نمبر :
81983
| تاریخ :
2025-04-15
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

کسی کی زمین پر پلازہ تعمیر کرنے کی صورت میں زمین اور پلازے میں شرکت کا طریقہ

دو لوگ آپس میں ایک پلازہ تعمیر کرنا چاہتے ہیں، ان میں سے کونسی صورت حلال ہے؟(١) جس شخص کی زمین ہے وہ اس کی کوئی قیمت نہیں طے کر ے، پھر دوسرا شخص جو تعمیر کرے، وہ اس طرح کی جو لاگت آئے گی اس پر وہ کچھ فیصد اضافہ کرے، جیسے اگر لاگت 1کروڑ آگئی تو 1کروڑ 30 لاکھ ہوں گے 30 فیصد اضافہ کے بعد، پھر اس اضافی قیمت کے عوض پہلا فریق دوسرے کو اسی پلازہ میں زمین دے؟(٢) دوسری صورت میں سب کچھ پہلی صورت ہی کی طرح رہے ،سوائے یہ کہ جو قیمت آئے تعمیر میں اس میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے اور آنے والی قیمت کے عوض پہلا شخص دوسرے کو پلازہ میں زمین دے؟نیز کیا یہ صورتیں شرکت ہیں یا سود؟اس کام کو کرنے کی حلال صورت؟جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے سوال میں دو افراد کے درمیان ہونے والے معاملے کی جو صورت ذکر ہے،اس میں اگر پلازہ تعمیر کرنے سے قبل زمین کے مالک اور پلازہ تعمیر کرنے والے شخص کے درمیان کوئی عقد نہ ہوجائے بلکہ زمین کے مالک کی اجازت سے دوسرا شخص اس پر پلازہ تعمیر کرے تو ایسی صورت میں زمین حسب سابق مالک کی ملکیت ہوگی،اور پلازے کی تعمیر دوسرےشخص کی ملکیت ہوگی،چنانچہ اس کے بعد اگر پلازہ تعمیر کرنے والا شخص، پلازہ کی تعمیر پر آنے والی لاگت کے حساب سے یا پلازے کی قیمت، لاگت سے کچھ زیادہ مقرر کرکے اسمیں زمین کے مالک کو شریک کرے اور اس کے عوض وہ خود زمین میں شریک ہوجائے،اور یہ معاملہ باقاعدہ ایجاب و قبول کے ساتھ باہمی رضامندی سے طے ہوجائے تو یہ سودی معاملہ نہیں بلکہ یہ دونوں صورتیں شرعا جائز اور دوست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار:وأما البناء فذكر الطرسوسي أنه إما أن تكون الأرض لهما أو لغيرهما أو لأحدهما، فإن كانت لهما ففي المحيط أنه لو باع أحدهما حصته من البناء فقط لأجنبي لم يجز ولو بإذن الشريك؛ لأن للبائع مطالبته بالهدم وكذا لو كان الكل له فباع نصفه من رجل؛ لأن المشتري يطالبه بالهدم فيتضرر البائع فيما لم يبعه، ولو باع من شريكه في رواية جاز، وفي أخرى لا واختارها أبو الليث؛ لأن البائع يطالبه بتفريغ نصيبه من الأرض وإن كانت الأرض لغيرهما ففي البدائع والخلاصة: لو باع لأجنبي لم يجز؛ لأنه لا يمكنه تسليمها إلا بضرر وهو نقض البناء، ومقتضاه أنه لشريكه يجوز، لكن ينبغي حمله على ما لا ضرر فيه كما لو استعارها للبناء مدة ومضت المدة؛ لأن البائع لا حق له في الأرض فلا يمكنه مطالبة المشتري بالقلع (الخ ج:4،ص:302،ط:ایچ ایم سعید)۔
وفی بحوث في قضايا فقهية معاصرة:أما إذا كان المقصود بناء البيت على أرض خالية، فيمكن استخدام نفس الطريق في شراء الأرض، بأن يقع شراؤها على سبيل الاشتراك من الممول والعميل، ثم يبيع الممول حصته في الأرض إلى العميل مؤجلا بثمن أكثر. فإن كانت الأرض مملوكة للعميل، أو صارت ملكا له بهذا الطريق وأراد العميل التمويل للبناء عليها، فإنه يمكن للممول والعميل أن يبنيا البيت على أساس المشاركة، فيدفع هذا نصف نفقة البناء، ويدفع ذلك النصف الآخر، فيقع البناء مشاعا بينهما بالنصف، وحينما يتم البناء يمكن للممول أن يبيع حصته من البناء إلى شريكة العميل مؤجلا بربح، وبيع الرجل حصته من البناء إلى شريكه مما لا نزاع في جوازه، وإن كان هناك خلاف في بيعها إلى الأجنبي، يقول ابن عابدين في رد المحتار: (ولو باع أحد الشريكين في البناء حصته لأجنبي، لا يجوز، ولشريكه جاز) الخ(ص:248،ط:دار القلم - دمشق)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سلیم اللہ علیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 81983کی تصدیق کریں
0     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 7
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات