شرکت و مضاربت

والد کی موجودگی میں بیٹے کا کاروبار میں سے حصے کا مطالبہ کرنا

فتوی نمبر :
82176
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

والد کی موجودگی میں بیٹے کا کاروبار میں سے حصے کا مطالبہ کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے کہ ہم تین بھائی مشترکہ طور پر کاروبار کرتے ہیں اور سب اکھٹے ایک گھر میں رہتے ہیں اب میرا جو بڑا بھائی ہے اس کا ایک بیٹا یہ مطالبہ کر رہا ہے کہ میرا حصہ دے دو ! میں آپ لوگوں کے ساتھ رہنا نہیں چاہتا، جبکہ بڑا بھائی زندہ ہے اور وہ اپنے حصے کا مطالبہ نہیں کر رہا۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا مذکور بیٹا اپنے والد کی زندگی میں اپنے حصے کا مطالبہ کر سکتا ہے یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جب یہ کاروبار سائل اور اُس کے دوسرےدو بھائیوں کے درمیان مشترک ہے، تو مذکور بھتیجے کا مطالبہ قطعاً درست نہیں، اُسے اپنے اس مطالبہ سے احتراز لازم ہے۔ تاہم مذکور بھتیجا کاروباری معاملات میں شریک رہا ہو، اور اُسے یومیہ یا ماہانہ جیب خرچی کے علاوہ کام کا کوئی معاوضہ وغیرہ بھی نہ دیا گیا ہو اور اب وہ اپنے اُسی حق کا مطالبہ کر رہا ہو اور مزید ساتھ چلنے سے گریزاں ہو تو اس صورت میں بجائے اُسے زبر دستی ساتھ چلانے کے اس کی طے شدہ تنخواہ یا اجرتِ مثل دیکر الگ بھی کر سکتے ہیں، اور اگر اس کا والد اپنے حصہ میں سے بھی اُسے کچھ دینا چاہے تو شرعاً اس کی بھی اجازت ہے، اور جتنا وہ دے گا اتنا اس کا حصہ بھی متاثر ہو کر کم ہو جائے گا ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: ولاتقل لھما اف (الاسراء:23الآیۃ)
وفی روح المعانی: قال العلامۃ آلوسی۔رحمہ اللہ تعالیٰ۔ والنھی عن ذلک یدل علیٰ المنع فی سائر انواع الایذاء اھ(15/55)۔
عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، «أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ لِي مَالًا، وَإِنَّ وَالِدِي يَحْتَاجُ إِلَى مَالِي. قَالَ: " أَنْتَ وَمَالُكَ لِوَالِدِكَ، إِنَّ أَوْلَادَكُمْ مِنْ أَطْيَبِ كَسْبِكُمْ، كُلُوا مِنْ كَسْبِ أَوْلَادِكُمْ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ.
قال الشیخ ملاعلی قاری۔رحمہ اللہ تعالیٰ۔ وَإِنَّمَا سُمِّيَ الْوَلَدُ أَطْيَبَ كَسْبٍ وَأَحَلَّهُ ; لِأَنَّهُ أَصْلُهُ. قَالَهُ الْقَاضِي أَيْ مِنْ أَطْيَبِ مَا وُجِدَ بِسَبَبِكُمْ وَبِتَوَسُّطِ سَعْيِكُمْ، أَوْ إِكْسَابُ أَوْلَادِكُمْ مِنْ أَطْيَبِ كَسْبِكُمْ فَحَذْفُ الْمُضَافِ (" كُلُوا مِنْ كَسْبِ أَوْلَادُكُمْ ") . فِي الْحَدِيثِ دَلِيلٌ عَلَى وُجُوبِ نَفَقَةِ الْوَالِدِ عَلَى وَلَدِهِ، وَأَنَّهُ لَوْ سَرَقَ شَيْئًا مِنْ مَالِهِ أَوْ أَلَمَّ بِأَمَتِهِ فَلَا حَدَّ عَلَيْهِ لِشُبْهَةِ الْمِلْكِ. اھ(6/2196)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 82176کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 7
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات