سود

انشورنس پالیسی لینے کا حکم

فتوی نمبر :
82290
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / سود

انشورنس پالیسی لینے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ میرا بیٹا مسمیٰ محمد منیر خان سعودی عرب میں کام کرتا ہے، جبکہ اس کو سعودی عرب جانا ہوتا ہے، حکومت پاکستان کی طرف سے انشورنس پالیسی لینا لازمی ہوتا ہے ، اس کے بغیر سعودی عرب و غیرہ میں جانے کی اجازت نہیں ہوتی ہے، کیا ایسی صورتِ حال میں انشورنس پالیسی لینا جائز ہے ؟ اور اس کی مد میں ملنے والی رقم استعمال کرنا جائز ہے ؟ اور انشورنس پالیسی کے دستاویز سوال کے ساتھ منسلک ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مروّجہ انشورنس ’’ بیمہ پالیسیاں ‘‘ جوئے قمار اور سودی معاملات پر مشتمل ہونے کی وجہ سے شرعاً جائز نہیں، اس لئے انشورنس خواہ زندگی سے متعلق ہو یا دیگر اموال سے اس سے احتراز لازم ہے، البتہ اگر کسی پالیسی کو قانوناً نالازم قرار دیا جائے اور اسے اختیار کیے بغیر چارہ کار نہ ہو تو ایسی پالیسی کے اپنانے کی شرعاً بھی گنجائش ہو جاتی ہے، لہذا سائل کے بیٹے کے لئے مجبوری انشورنس پالیسی لینے کی بھی گنجائش ہے، مگر انشورنس کی مد میں اصل پریمیم کے علاوہ ملنے والی اضافی رقم کو اپنے استعمال میں لانے کے بجائے کسی مستحقِ زکوٰۃ شخص کو بغیر نیتِ ثواب کے دیدی جائے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 82290کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات