سود

بوقتِ ضرورت بینک سے سودی قرضہ لینا

فتوی نمبر :
82329
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / سود

بوقتِ ضرورت بینک سے سودی قرضہ لینا

مفتیانِ کرام و مشائخِ عظام مندرجہ ذیل مسائل کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں
(۱) زید سر کاری ملازم یعنی سکول ٹیچر ہے ۔ موجودہ حکومت کے قواعد کے مطابق زید بینک سے اپنی تنخواہ وصول کرتا ہے ۔ مذکور بینک زید کو قرضہ دیتا ہے بعد میں بینک مثلاً 10 فیصد منافع کیساتھ مذکورہ رقم کی تنخواہ میں سے کٹوتی کرتا ہے ۔ آیا بوقتِ ضرورت بینک سے یہ قرضہ لینا درست ہے یا نہیں ؟ مفصّل جواب مطلوب ہے۔
(۲) خفین کی مدت مقیم کے لئے ایک دن ایک رات ہے، کیا ایک دن ایک رات کو پورا کرنا لازم و واجب ہے ؟ اس مدت سے پہلے نکالنے کی صورت میں ماقبل والی نمازیں کیا کالعدم شمار ہونگی یا ماقبل والی نمازیں درست ہونگی ؟
قرآن حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(1) مذکور طریقے پر کسی شخص یا بینک سے قرض لینا سود پر مبنی ہونے کی وجہ سے شرعاً جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے ۔
(2)مقیم کے لئے موزوں پر مسح کرنے کی مدّت ایک دن ایک رات ہے اگر کسی نے اس سے قبل موزے اتار دیے تو وہ شرعاً گناہ گار بھی نہیں البتہ باوضو ہونے کی صورت میں نماز سے قبل پاؤں کا دھونا لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفي مشكاة المصابيح: عن جابر رضي الله عنه قال : لعن رسول الله صلى الله عليه و سلم آكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه وقال: "هم سواء" . رواه مسلم (2/ 134)۔
کمافی الفتاوی الھندیۃ: والمسافر إذا أقام بعد ما استكمل مدة الإقامة ينزع خفيه ويغسل رجليه وإن أقام قبل استكمال مدة الإقامة يتم مدتها. كذا في الخلاصة اھ(1/34)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 82329کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات