معاشی اسکیمز

ایڈ دیکھ کر پیسے کما نا جائز ہے؟

فتوی نمبر :
82337
| تاریخ :
2025-04-26
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / معاشی اسکیمز

ایڈ دیکھ کر پیسے کما نا جائز ہے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
سوال یہ ہے کہ ایک ایپ ایسی ہے کہ جس کے اندر پہلا ڈپوزٹ کرنا پڑتا ہے،وہ ڈیپوزٹ کے حساب سے اس کو ایک مہینے کا نفع دیا جاتا ہے، مثال کے طور پر اگر آپ 500 روپے ایک دفعہ ڈیپوزٹ کرتے ہو تو وہ ایک مہینے کے لیے ہو گیا ،اب آپ روزانہ کا ایک ایڈ آپ نے دیکھنا ہے جس سے آپ کو 50 روپے روزانہ کے ملیں گے، جس دن ایڈ دیکھو گے اس دن ملیں گے جس دن نہیں دیکھے گا، تو نہیں ملیں گے، تو کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟ اور ایسی ایپ یہ ارننگ ایپ جو جائز ہو اگر ان کے نام بتا دیں ۔تو جزاک اللہ !شکریہ !

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مروجہ اپلیکیشن پر اشتہارات دیکھنے کا عمل فقہی اعتبار سے عقد اجارہ کے اصولوں پر پورا نہیں اترتا، بلکہ اس میں درج زیل کئی خرابیاں پائی جاتی ہیں :
(1)اشتہارات اور ویڈیوز دیکھنا کوئی ایسا قابل منفعت عمل نہیں جسے اجارہ کا معقود علیہ قرار دیا جا سکے، اور اسے دیکھنے والے ممبر کو اس پر اجرت کا مستحق ٹھہرایا جا سکے ۔
(2)بہت سے اشتہارات غیر شرعی امور پر بھی مشتمل ہوتے ہیں ۔
(3)مصنوعی طریقہ سے ویو رز کی تعداد بڑھا کر دکھایا جاتا ہے جو کہ دھوکہ دہی کے زمرے میں آتا ہے۔
(4) اکثر کمپنیاں اپنا دائرہ کار وسیع کرنے کے لیے دیگر لوگوں کو شامل کرنے کے لیے (MLM) ملٹی لیول مارکیٹنگ کا طریقہ کار اختیار کرتی ہے اور لوگ زیادہ نفع کے حصول کے لیے دوسرے لوگوں کو بھی اس کام میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں جس کا طریقہ کار شرعی ضابطوں کے مطابق نہیں، لہذا ان خرابیوں کی وجہ سے مروجہ ایپلیکیشن کے ذریعہ اشتہارات اور ویڈیوز دیکھنے کو ذریعہ معاش بنانا جائز نہیں اس سے احتراز لازم ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالھادی شعیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82337کی تصدیق کریں
0     10
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کرپٹو کرنسی میں سپاٹ ٹریڈنگ کا حکم - future or spot trading

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 14
  • ٹیلی نار کی سم لگاؤ آفر کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • ایزی پیسہ اکاؤنٹ پر چارجز وصول کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 4
  • کیش بیک کی رقم کس کی ملکیت شمار ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   معاشی اسکیمز 0
  • "ٹورن کرپٹو کرنسی" کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • این آر جی کمپنی میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • اپنی سیونگ کو کس طرح محفوظ کیاجاسکتاہے؟

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • اسٹاک مارکیٹ اور فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • نیٹ ورک مارکیٹنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 2
  • نیشنل بینک کے" اعتماد ماہانہ بچت اکاؤنٹ" کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • آنلائن ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 2
  • سافٹ ویئر انجینئیر کا بینک کیلئے ویب سائٹ بنانا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • ڈراپ شپنگ - بغیر قبضہ کئے چیز کو فروخت کرنا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 3
  • تکافل پروگرامز میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "گوگل ایڈورڈ" کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "بائے ون گیٹ ون فری " (ایک چیز کی خریداری پر دوسری مفت) اسکیم کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "فارسیج " نام کے کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • انشورنس والوں کو ویب سائٹ بنا کر دینا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • Ruling on Investment in Digital Currency

    یونیکوڈ   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • How is it to trade on Digital Currency

    یونیکوڈ   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • فری لانسنگ میں کام کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • "الفاچیٹ جی پی ڈی" ویب سائٹ کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • آنلائن بی سی میں سروس چارج کے نام پر پیسے لینا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
Related Topics متعلقه موضوعات