ایمان

نو مسلموں کے ساتھ عدالتوں کے نامناسب رویے کا حکم

فتوی نمبر :
82536
| تاریخ :
0000-00-00
عقائد / ایمان و کفر / ایمان

نو مسلموں کے ساتھ عدالتوں کے نامناسب رویے کا حکم

جناب مفتی نعیم صاحب دار الافتاء جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی !
جنابِ عالی!گزارش ہے کہ پوری دنیا میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین و حضرات دائرۂ اسلام میں داخل ہو رہے ہیں ،لیکن کوئی بھی نا خوشگوار واقعات پیش نہیں آ رہے، اس کے بر خلاف پاکستان میں آئے روز مسلمان بہنوں کے خلاف ہنگامہ آرائی کی جاتی ہے، آپ سے یہ معلوم کرنا ہے کہ اگر کوئی لڑکی مسلمان ہو کر کسی مسلمان مرد سے شادی کرے، تو ایک طوفان بر پا کیا جاتا ہے، جبکہ مسلمان ہونے والی لڑکی واضح کر دیتی ہے کہ میں کلمۂ توحید پڑھ کر مسلمان ہو چکی ہوں ،اور اپنی مرضی سے اپنے شوہر کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتی ہوں، لیکن ہماری عدالتیں ایسی لڑکی کو گرفتار کر کے دارالامان میں بند کر دیتی ہیں،اور اتنا پریشان کرتی ہیں تاکہ کوئی مسلمان نہ ہو سکے ۔
جنابِ عالی! آپ سے دریافت یہ کرنا ہے کہ از روئے شریعت ہماری حکومت اور عدالت کو کیا کرنا چاہئیے ؟ امید ہے کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں آگاہ فرمائیں گے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

دنیا کے کسی بھی خطے میں کسی مرد یا عورت کا دائرۂ اسلام میں داخل ہونا بہت بڑی نیکی اور اسلام کی حقانیت کی دلیل اور تمام مسلمانوں کے لئے باعثِ فخر ہے، اس لئے تمام دنیا کے مسلمانوں کو عموماً اور مسلم ممالک کے مسلمانوں کو خصوصاً اس عمل کی تحسین اور اس قسم کے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے، ملکِ خداداد پاکستان کی جو صورتِ حال سائل نے اپنے بیان میں درج کی ہے کہ یہاں مسلمان ہونے والوں کو ہراساں کر کے ان کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے، اگر یہ درست اور حقیقت پر مبنی ہو جیسا کہ اخبارات سے بھی واضح ہو رہا ہے، تو یہ انتہائی افسوس ناک اور اسلام بیزاری کی بدترین مثال ہونے کے علاوہ بہت بڑا گناہ اور ملکِ خدا داد پاکستان کے لئے بد نما داغ بھی ہے، لہذا حکومتِ پاکستان اور عدالتِ عالیہ کےذمہ داران کو چاہیئے کہ جو لوگ اس ملک کو بدنام کرنے والے اس قسم کی قبیح حرکت اور گناہِ کبیرہ کے مرتکب ہوں ،ان کے خلاف از خود کاروائی کریں، اور ایسے عناصر کو سخت ترین سزا سنائیں تاکہ دوسرے لوگ بھی اس سے عبرت حاصل کریں اور دنیا میں پاکستان کی بھی بدنامی نہ ہو۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی سیف اللہ جمیل رحمہ اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82536کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خودکشی میں ناکامی کے بعد تجدیدایمان یاتجدیدنکاح لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • کیا غیر عربی میں اقرار ایمان معتبر ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 2
  • عقیدہ کے متعلق برے خیالات کا آنا

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • ایمان کی تعریف اور ایمان میں کمی زیادتی کا مطلب

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 2
  • غصہ میں قرآنِ کریم زمین پر پٹخنے کا حکم، اور حالت حیض زبردستی پیچھے کے راستہ صحبت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 6
  • کیا اللہ تعالیٰ عرش پر ہیں یا ہر جگہ موجود ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ’’میں شریعت کو نہیں مانتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 3
  • نبی کریم ؐ اور صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • امام ابو حنیفہ کے نظریے کہ" ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے"کی وجہ سے ان پر فرقہ مرجئہ میں سے ہونے کا الزام

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’خاتم کا معنیٰ آخری نبی نہیں ہے‘‘ کہنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کفریہ گانوں کے گنگنانے سے آدمی کافر ہوجاتا ہے

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ کی صفات کے تعدد سے تعددِذات کا لازم نہ ہونا

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ملازمت کے حصول کیلئے اپنے آپ کو قادیانی ظاہر کرنا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’گانا سننے میں کوئی گناہ تونہیں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا نبی کریم ﷺ نے اللہ رب العزت کو دیکھا ہے؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • دعا میں ’’اب تو آجا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • غیر مسلموں کی عبادت گاہیں تعمیر کروانا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا اللہ تعالیٰ ساتواں آسمان پر ہیں، اگر نہیں تو کہاں ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’تیرا دین چودوں‘‘جیسے کلمات کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اگر کسی شخص تک نبی آخر الزمان کی خبر نہ پہنچی ہو تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟اور جس کی قسمت میں ہدایت نہ ہو وہ کیوں گناہ گار ہوگا؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • عقیدہ حیاۃ الانبیاء

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • داڑھی کو برا سمجھنا ,اس کی توہین و تحقیر کرنا اورنجومیوں کو ہاتھ دکھانا

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • اللہ تعالیٰ ہربندہ مؤمن کے دل میں موجود ہیں کا مطلب اور اچھی یا بری سوچ اللہ کی طرف سے ہونے کا مطلب

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ کے ہر جگہ موجود ہونے کی وضاحت

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • امت محمدیہ سے کیا مراد ہے؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
Related Topics متعلقه موضوعات