میں ہیلمٹن کینیڈا میں رہتا ہوں ، یہاں کچھ مسلمانوں نے چرچ کے تعاون سے ایک سمر ویکیشین کیمپ لگایا ہے ،جو ایک چرچ کے زیر سایہ ہے،جس کا مقصد غیر مذہبی اور کوئی فرقہ پرستی کی اجازت نہیں ہے، بینادی طور پر اس کا مقصد مسلم نوجوانوں کو مکس اپ کرنا ہے ،غیر مسلم نوجوانوں کے ساتھ، تاکہ باہمی اعتماد پیدا ہو، آج کل کے ماحول میں، چرچ کے ذرائع نے کافی فنڈز دیے ہیں ،جو غیر مذہبی قسم کے لوگوں کے پاس ہیں، چرچ اس کے لئے بھی تیار ہے کہ یہ سرگرمیاں کسی بھی طرح جاری رکھی جا سکتی ہیں اگر چرچ کی عمارت پر اعتراض ہو ،اس میں کچھ قابل اعتراض چیزیں ہے،میں معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ چرچ کے زیر سایہ یہ سرگرمیاں شریعت کی رو سے قابل اعتراض ہے؟
مذکور قسم کے پروگرام مسلمانوں کے عقائد متزلزل کرنے اور کفر کی نفرت ان کے دلوں سے نکالنے کی کوشش ہے ،جو نا پسندیدہ اور ممنوع ہے، اس قسم کے پروگراموں اور طرزِ عمل سے احتراز لازم ہے۔