شرکت و مضاربت

شاگرد کو کام سکھا کرکاروبار میں پارٹنر بنانا

فتوی نمبر :
82930
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

شاگرد کو کام سکھا کرکاروبار میں پارٹنر بنانا

میرا ایک چھوٹا سا کاروبار ہے، میں نے اپنے سالے کو تعلیم دلوائی اور اسے ایک ٹیکنیکل (مشینوں کی مرمّت) کام سکھایا۔ اب جبکہ وہ کسی حد تک کام سیکھ چکا ہے، اس کے مطالبے پر میں نے اسے اپنے کاروبار سے ہونے والی آمدنی میں 18.5 حصے کے لحاظ سے شریک کر لیا ہے، (اس کی رضامندی سے) اور یہ طے کیا ہے(اس کی رہائش میرے ساتھ میرے گھر پرہے)۔
(۱) کہ کسی بھی مرمّت کا کام چاہے میں کروں ، چاہے وہ کرے یا چاہے ہم دونوں مل کر کریں۔ اس کام کی تکمیل پر اس کام پر ہونے والے اخراجات نکالنے کے بعد بچ رہنے والی رقم میں سے %18.5 حصہ اس کا اور باقی میرا ہوگا۔ اس طرح سے اگر نقصان ہوتا ہے وہ اس انقصان % 18.5کے حساب سے شریک ہوگا۔ جب کہ باقی نقصان میں برداشت کروں گا۔
(۲) کسی کام کے سلسلے میں جو بھی پرزے درکار ہوں گے، وہ میرے پیسے کے خریدے جائیں گے (سالا غریب ہے اور پیسہ نہیں لگا سکتا صرف وسعت کے مطابق محنت کر سکتا ہے) اور بچ رہنے والے پرزے میری ملکیت ہوں گے۔
(۳) گھر کا اور دکان کا کرایہ ، بجلی کا بل ، بسوں کے کرائے ، ٹیلی فون کا خرچ ، گھر میں ہونے والے تمام اخراجات (کھانا پینا وغیرہ) سب میری ذمہ داری ہے ۔ یعنی وہ میرے گھر میں بالکل میرے گھر کے فرد کی طرح رہے، میری خوشی اس میں ہے، نیز ابھی اس کی شادی نہیں ہوئی ہے)
(۴) کا روبار کے سلسلے میں ہر طرح کا اختیار میرے پاس ہے، یعنی ہر کام کے بارے میں ہر چیز کا فیصلہ کرنے کا اختیار مثلاً ریٹ، شرائط وضوابط وغیرہ۔ اس کے علاوہ اگر میں چاہوں تو اسے کسی کام کے کرنے سے روک بھی سکتا ہوں۔
(۵)
نوٹ: ہم فیکٹری کی مشینیں ٹھیک کرتے ہیں۔ کیا اوپر تحریر کردہ تمام باتیں اسلامی تعلیمات کے مطابق ہیں ؟ براہِ کرم دین کی روشنی میں راہنمائی فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور معاہدہ میں اگر یہی شرائط ہوں جن کا ذکر سوال میں ہے تو اس صورت میں یہ معاملہ شرعاً بھی جائز اور درست ہے، اور اس پر سالے اور بہنوئی کا باہم تقسیمِ نفع بھی جائز ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي خلاصة الفتاوى: اذا اقعد الصانع احد في دكانه يطرح عليه العمل بالنصف جاز استحساناً للتعامل اذا اشترك في عمل يتقبلانه من الناس جميعا أو شتى ويعمل كل واحد منها برأيه أو فى عملين مختلفين يعمل أحدهما القصارة والآخر الخياطة جاز استحسانا لأنه توكيل بقبول العمل فاذا تقبلا كان عليهما، وإذا عمل أحدهما أو عملا استحقا الأجر وكان الحامل معينا للآخر وهذا جائز ... ولو شرط الربح في هذا. لأحدهما أكثر مما شرط للآخر جاز عندنا لان العمل متفاوة قد يكون أحدهما احذق اھ (۴/۲۹۸)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 82930کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 7
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات