گناہ و ناجائز

اگر مسجد کمیٹی کا اس کام میں کوئی دخل ہو تو میں داڑھی کٹوالوں گا کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
83064
| تاریخ :
2025-05-27
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

اگر مسجد کمیٹی کا اس کام میں کوئی دخل ہو تو میں داڑھی کٹوالوں گا کہنے کا حکم

مغرب نماز کے بعد فوراً مسجد کے صدر صاحب امام صاحب کے برابر کھڑا ہو کر مسجد میں کہتا ہےکہ جو عوام کا اور سرکاری ڈپارٹمنٹ کا آپس میں جو مسئلہ ہے اس میں ہمارا( یعنی مسجد کمیٹی کا) کوئی دخل نہیں ہے، بات کرتے کرتے سامنے عوام میں سے ایک شخص بولا یہ جو مسئلہ پیش آیا ہے محلے میں اس میں مسجد کمیٹی کا دخل ہے خصوصاً صدر صاحب کا۔
سوال یہ ہے صدر صاحب نے اس شخص کو مسجد میں سب کے سامنے کہا کہ اگر مسجد کمیٹی کا اس میں کوئی بھی دخل ہوا تو میں اپنی دا ڑھی کٹوالونگا،اگر مسجد کمیٹی کا دخل نہیں ہوا تو آپ کاٹ لو گے ویسے تو آپ کے پاس نہیں ہے۔ایسے الفاظ کہے صدر صاحب نے ۔میں اسی مسجد کا عام ممبر ہوں نماز پڑھنے آیا تھا شریعت کا کیا حکم ہے صدر کے لیے یا مسجد کمیٹی کے لیے یا پھر اس شخص کے لیے اور ہم سب نمازوں کے لیے جو وہاں موجود تھے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ایک مسلمان کیلئے داڑھی کاٹنا چونکہ معیوب اور مذموم عمل شمار ہوتا ہے، اس لئے اس طرح کے جملوں سے شرط کے تحقق کی صورت میں اپنے آپ کو معیوب ومذموم ظاہر کرنا ہوتا ہے، اس نوعیت کے جملوں سے داڑھی کی توھین واستھزاء یا کوئی منت وغیرہ مقصود نہیں ہوتی،لہذا اگرمذکور صدر صاحب نے بھی اسی غرض سے ہی یہ جملہ استعمال کیا ہو تو اسکی وجہ سے اگرچہ وہ گناہ گار نہ ہوگا اور اس پر شرط پائے جانے کے بعد کوئی کفارہ وغیرہ بھی لازم نہ ہوگا ، تاھم اس نوعیت کے جملے کہنا چونکہ نا مناسب ہے اس لئے آئندہ کے لئے ایسے جملے استعمال کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ الف زر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83064کی تصدیق کریں
0     89
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات