گناہ و ناجائز

تاج کمپنی کی کتابت والے قرآن کریم کی مالک کی اجازت کے بغیر اشاعت کرنے کی شرعی حیثیت

فتوی نمبر :
83618
| تاریخ :
0000-00-00
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

تاج کمپنی کی کتابت والے قرآن کریم کی مالک کی اجازت کے بغیر اشاعت کرنے کی شرعی حیثیت

کیا فرماتے ہیں علماء ِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم تاج کمپنی کی کتابت والا ایک قرآن کریم چھاپنا چاہتے ہیں ،جس نے اپنا کاروبار بند کردیا ہے، ہم اس قرآن کی فروخت پر کوئی دنیاوی فائدہ بھی نہیں اٹھانا چاہتے، بلکہ ان شاء اللہ العزیز اصل لاگت سے چند روپے فی نسخہ اپنی طرف سے ڈال کر کم ہدیہ میں فروخت کریں گے، گو اس طرح کے قرآن پر حقوق طباعت محفوظ ہیں، مگر بہت سے تاجران کے قرآن کا چربہ (فلم) بنوا کر چھاپ چکے ہیں، اور دنیاوی فائدہ بھی اٹھا رہے ہیں،کیا ہمارے اس عمل میں گناہ ہے ؟اور ہم اللہ تعالیٰ کے آگے جوابدہ ہونگے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

چونکہ اس کمپنی کے حقوق طباعت محفوظ ہیں، اور مالکان کی طرف سے ان کی ممانعت کے اعلانات بھی بار بار ہو رہے ہیں، اس لئے بغیر اجازت اس کی اشاعت سے احتراز لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في سنن أبي داود: أسمر بن مضرس، قال: أتيت النبي صلى الله عليه وسلم فبايعته، فقال: «من سبق إلى ماء لم يسبقه إليه مسلم فهو له» اھ (3/ 177)۔
و في الفقه الإسلامي وأدلته للزحيلي: وبناء عليه يعتبر إعادة طبع الكتاب أو تصويره اعتداء على حق المؤلف، أي أنه معصية موجبة للإثم شرعاً، وسرقة موجبة لضمان حق المؤلف في مصادرة النسخ المطبوعة عدواناً وظلماً، وتعويضه عن الضرر الأدبي الذي أصابه. وذلك سواء كتب على النسخ المطبوعة عبارة: (حق التأليف محفوظ للمؤلف) أم لا، لأن العرف والقانون السائد اعتبر هذا الحق من جملة الحقوق الشخصية اھ (4/ 2862)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83618کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات