انشورنس یا بیمہ پالیسی

گھریلو مجبوریوں کی وجہ سے انشورنس پالیسی لینا جائز ہے؟

فتوی نمبر :
84212
| تاریخ :
2025-07-15
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / انشورنس یا بیمہ پالیسی

گھریلو مجبوریوں کی وجہ سے انشورنس پالیسی لینا جائز ہے؟

محترم جناب مجھے انشورنس کے بارے فتوی جاننا ہے کہ اگر میں روایتی (Conventional) انشورنس کروانا چاہوں اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے کہ میرے بعد ان کو کچھ رقم مل جائے اس کے ۔کیونکہ ہمارے پاس نہ کوئی جائیداد ہے، نہ بینک بیلنس، اور نہ ہی کوئی اثاثہ جات، سوائے ایک بیڈ روم کے۔ کہ ہم بچوں کیلئے کچھ بنا ہوا چھوڑ کر جائیں، میں اس کو لیکر بہت پرییشان ہوتا ہوں اور میری بیوی بھی، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو لیکر بہت پریشان ہوتی ہے، کہ آج اپنے اخراجات پورے نہیں کر پارہیں تو کل اپنے بچوں کے لیے کیا چھوڑ کر جائیں گے؟ اور ان کی کل کو آگے یونیورسٹی کی مہنگی تعلیم کا اور پھر شادیوں کے خرچے کہاں سے کریں گے۔جناب بس ان کچھ معاملات کے لئے انشورنس کروانا چاہتا ہوں بچوں کے نام پر ، روایتی انشورنس میں مدت پوری ہونے پر اچھی خاصی رقم مل جاتی ہے۔ وہ کروانا چاہتا ہوں لیکن میں اس کے شرعی پہلو کے بارے میں پریشان ہوں اور ڈرتا ہوں کہ کہیں یہ سود یا ناجائز معاملہ نہ ہو۔براہ کرم میری رہنمائی فرمائیں کہ اگر روایتی انشورنس شرعاً درست نہیں تو پھر تکافل والی انشورنس پالیسیوں کے بارے میں جو حکم ہو وہ فرمادیجئے ، اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ مروجہ انشورنس كمپنيوں كا بیشتر كاوربار سود، قمار اورديگر شرائط فاسدہ پر مبنى ہوتاہے جس كى بناء پر ان كمپنيوں كى كوئى پاليسى لينا شرعا ناجائز اورحرام ہے اس لئے اس سے اجتناب لازم ہے ۔تاہم مروجہ انشورنس كا جائز متبادل تكافل ہے کمپنیوں میں سے جوکمپنیاں رباوقمار اورغررسے پاك پاليسياں فراہم كررہى ہیں، جس ميں باہمى تعاون وتناصر اورتبرع پر مبنى طريقہ كارہوتاہے لہذا جو کمپنی مستند ومعتمد مفتيان كرام كى نگرانى ميں اپنى خدمات سر انجام دے رہی ہو، تو سائل کو چاہیئے انشورنس کرانے کے بجائے اس کا جائز متبادل تکافل کی پالیسی لے تا کہ وہ اپنى ضرورت پورى کر سکے اور شرعا بھى جائز ہو۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالعزیز رحیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84212کی تصدیق کریں
0     18
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا انشورنس جائز ہے ؟کیا مفتی تقی عثمانی صاحب کی انشورنس کمپنی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انشورنس یا بیمہ پالیسی 7
  • میزان بینک کا کفالہ اور سیونگ اکاؤنٹ کا حکم،معاون یا مہمان کا مدرسہ کا کھانا کھانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • بیرون ملک میں کئے گئے انشورنس کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • لائف انشورنس کا حکم - انشورنس کروانا کیسا ہے

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 3
  • انشورنس کس بینک سے کروائیں - انشورنس اور تکافل میں فرق

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • میڈیکل انشورنس پالیسی کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 1
  • انشورنس والی گاڑی کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کمپنی کا ملازمین کیلئے انشورنس پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • ملازمین کیلئے انہی کی تنخواہوں میں، انشورنس کمپنی سے کوئی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • جوبلی تکافل انشورنس میں اپنی گاڑی، بائیک یا لائف تکافل کروانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کمپنی-فیکٹری کا ، اپنے ملازمین کیلۓ "صحت بیمہ پالیسی "لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پوسٹل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کسی مجبوری کی وجہ سے کاروبار کا انشورنس کروانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • اسٹیٹ لائف انشورنس کی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • جرمنی جانے کیلئے مجبوراً ہیلتھ انشورنس کرانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 1
  • انشورنس کے معاملات دیکھنے کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کیا بیمہ پالیسی لینا حلال ہے؟

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • اسٹیٹ لائف انشورنس اور پاک قطر تکافل میں فرق ہے؟

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • گاڑی کی وقتاً فوقتاً مرمت کروانے کیلئے ممبر شپ خریدنا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • دبئی میں حکومت کا ملازمین پر انشورنس لازم کرنا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کا طریقہ کار اور اسکی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • داؤد فیملی تکافل میں حصہ لینے کاحکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • تکافل فیملی کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
Related Topics متعلقه موضوعات