کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ایک بیوہ خاتون ہوں، میری عمر 53 سال ہے، میرے شوہر کے انتقال کو ایک ہفتہ گزر گیا ہے، ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں ، بیٹا صبح سے شام تک مصروف رہتا ہے ، شوہر کی ایک کمپیوٹر گیمز کی کرائے کی دوکان تھی ،جس سے گذر بسر ہو پاتا تھا، لیکن اب ایک لڑکے کو رکھا ہے تو وہ بہت نقصان کر رہا ہے ، میں اپنی ایک بیٹی کے ساتھ گھر پر ہوتی ہو ، جس کی وجہ سے اس لڑکے کے علاوہ دوکان پر کوئی نہیں ہوتا ہے، میں چاہتی ہوں کہ میں دن میں ایک چکر اپنی دوکان پر لگایا کروں، اور اپنی امی کے گھر بھی جاسکوں، میرے گھر سے دوکان آدھے کلومیٹر (0.5) کے فاصلہ پر ہے، اور والدہ کا گھر دو گلی کے فاصلہ پر ہے۔ براہ کرم میری رہنمائی فرمائیں کہ میں عدت میں ہوں ،اور ضروری کام کے کے لیے باہر جا سکتی ہوں؟
واضح ہو کہ عدت کے دوران عورت کا بلا ضرورت شدیدہ کے گھر سے نکلنا شرعاً جائز نہیں، اس لئے سائلہ پر لازم ہے کہ وہ عدت کے ایام کو اپنے شوہر کے گھر میں ہی گزار دے، بلا ضرورت والدہ کے گھر اور دوکان کا چکر لگانے سے اجتناب کرے، تاہم اگر دوکان چلانے والے لڑکے کا دکان میں نقصان کے پیش نظر چکر لگانا ضروری ہو، اور کوئی معتمد آدمی بھی نہ ہو، جس کو دوکان کی نگرانی کے لیے بھیجا جائے، اور نہ ہی سائلہ کا بیٹا اپنی مصروفیت کی وجہ سے دوکان چلانے والے لڑکے سے دوکان کے معاملات کے متعلق تصفیہ کر سکتا ہو تو ایسی صورت میں بدرجہ مجبوری سائلہ کو دوکان کا چکر لگانے کی اگر چہ اجازت ہے، تاہم والد کے گھر چکر لگانا پھر بھی جائز نہیں۔
کمافي الدر المختار لابن عابدين محمد أمين بن عمر بن عبد العزيز الدمشقي الحنفي (المتوفى: 1252هـ) : (ولا تخرج معتدة رجعي وبائن) بأي فرقة كانت على ما في الظهيرية ولو مختلعة على نفقة عدتها في الأصح اختيار، أو على السكنى فيلزمها أن تكتري بيت الزوج معراج (لو حرة) أو أمة مبوأة ولو من فاسد (مكلفة من بيتها أصلا) لا ليلا ولا نهارا ولا إلى صحن دار فيها منازل لغيره ولو بإذنه لأنه حق الله تعالى. (3/ 535)۔
وفي الدر المختار:(ومعتدة موت تخرج في الجديدين وتبيت)أكثر الليل(في منزلها)لأن نفقتها عليها فتحتاج للخروج،حتى لو كان عندها كفايتها صارت كالمطلقة فلا يحل لها الخروج فتح. وجوز في القنية خروجها لإصلاح ما لا بد لها منه كزراعة ولا وكيل لها اھ (3/ 536) واللہ اعلم بالصواب
بیوی کا پانچ سال شوہر سے علیحدہ رہنے کےبعد طلاق ہو جانے کی صورت میں عدت گرازنا لازم ہے؟
یونیکوڈ احکام عدت 0