گناہ و ناجائز

بند سم لگانے پر دی جانے والی آفر سے فائدہ حاصل کرنے کاحکم

فتوی نمبر :
85148
| تاریخ :
0000-00-00
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

بند سم لگانے پر دی جانے والی آفر سے فائدہ حاصل کرنے کاحکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ "زونگ سم لگاؤ" کی طرف سے ایک مہینے سے بند سم اگر استعمال میں لایا جائے ،اور پچاس روپے کا لوڈ بھی کیا جائے، تو دو مہینے تک زونگ ٹو زونگ بالکل فری ہو جائیگا، اور دو " جی بی‘‘ انٹرنیٹ بھی فری میں دیتا ہے ، اگر ایک شخص دو سم اس نیت سے خریدے کہ ایک سم میں یہ پیکج لے کر دوسرے کو بند رکھے، پھر ایک مہینے کے بعد اس دوسرے سم میں پیکج لے، اس طرح کرنے سے اس کے پاس ہمیشہ یہ سہولت میسر رہتی ہے، زونگ سم اکثر یہ پچاس روپے تھوڑا تھوڑا کر کے بغیر استعمال کے بھی کاٹ لیتے ہیں، اور ٹیلی نار میں یہ سہولت پچاس روپے ڈالنے کے بغیر ہوتا ہے ، شرط یہ ہے کہ سم میں پہلے سے بیلنس ہو ناشر ط ہے چاہے جتنا بھی ہو۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسٹمر کے لئے مذکور کمپنیوں کی طرف سے بند سم لگانے پر دی جانے والی آفر سے فائدہ حاصل کرنا جائز اور درست ہے ، بشر طیکہ کمپنی کی طرف سے اس کی اجازت ہو ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي البحر الرائق: كتاب الهبة هي لغة التفضل على الغير بما ينفعه ولو غير مال واصطلاحا ما أشار إليه المصنف قوله ( هي تمليك العين بلا عوض ) (إلی قوله) وسببها إرادة الخير للواهب دنيوي كالعوض وحسن الثناء والمحبة من الموهوب له اھ (7/ 284)۔
وفي قضايا فقهية معاصرة : وبما ان حقيقة الجائزة انها هبة بدون مقابل، فانها ليست من عقود المعاوضة ، وانما هي من قبيل التبرعات فمن شروط جوازها ان تكون تبرعا من المجيز بدون ان يلتزم المجاز بدفع عوض مالی مقابل الجائزة اھ (۲/۱۵۵)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدجعفرشاہ حکیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85148کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات