کرپٹو کرنسی حلال ہے یا حرام ؟
موجودہ ڈیجیٹل کرنسیوں کی شرعی حیثیت اب تک غیر واضح اور غیر اطمینان بخش ہے، جبکہ ان کرنسیوں کا کوئی حسی وجود نہیں، بلکہ محض ڈیوائس میں موجودگی اور ضمان کی حد تک اس کو کرنسی خیال کیا جاتا ہے، نیز کئی ممالک میں قانونی طور پر اس کو مبادلہ اور خرید و فروخت کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ، اس لئے کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرنے اور اس سے حاصل شدہ نفع اپنے استعمال میں لانے سے احتراز چاہیئے۔ (از تبویب)