معاشی اسکیمز

رجسٹریشن فیس دے کر اشتہار دیکھنے کی آمدن کا حکم

فتوی نمبر :
86081
| تاریخ :
2025-09-14
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / معاشی اسکیمز

رجسٹریشن فیس دے کر اشتہار دیکھنے کی آمدن کا حکم

میرا نام اسامہ طارق ہے، میں حافظ قرآن ہوں،ایک کمپنی ہے جو آئن لائن ٹریڈنگ کرتی ہے،اس کمپنی میں 340انویسٹ کرنے پر روز کی بنیا د پر 80روپے ملتے ہیں، اور یہ 340والا پیکج 40 دن پر مشتمل ہے 40 دن بعد پیکج ختم ہوجاتاہے،اسکے بعد دوبارہ سے پیکج کرنا پڑتا ہے، میرا سوا ل یہ ہے کہ یہ جو رو زانہ کی بنیا د پر 80 روپے ملتے ہیں جو کہ کمپنی کی کمائی سے ہمیں ملتے ہیں تو کیا یہ پیسہ ہم پر جائز ہے یا ناجائز ؟
نوٹ: سائل مذکور کمپنی کے ویب سائٹ پر ویڈیوز دیکھ کر ان کا ویوز بڑھاتا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے سوال میں مذکور کمپنی کے طریقہ کار کی جو تفصیل ذکر کی ہے، آج کل اس نوعیت کی بہت سی کمپنیاں موجود ہیں، لیکن عموماً ان کا طریقہ کار شرعی اصولوں کے مطابق نہیں ہوتا، نیز اس میں بعض دفعہ دھوکہ دہی اور انویسٹ کردہ پیسوں کے ضائع ہونے کا بھی اندیشہ رہتا ہے، اس لئے ایسی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھدایۃ : قال الاجرۃ لا تجب بالعقد وتستحق باحدی معانی الثلاثۃ اما بشرط التعجیل او بالتعجیل من غیر شرط او باستیفاء معقود علیہ الخ ( کتاب الاجارۃ، ج3، ص297، ط: رحمانیۃ)۔
وفی الھندیۃ: الاجر لایملک بنفس العقد و لایجب تسلیمہ بہ عندنا (إلی قولہ) ثم الأجرۃ تستحق بأحد معان ثلاثۃ اما بشرط التعجیل أو بالتعجیل أو باستیفاء المعقود علیہ فإذا وجد أحد ھذہ الأشیاء الثلاثۃ فإنہ یملکھا کذا فی شرح الطحاوی و کما یجب الاجر باستیفاء المنافع یجب بالتمکن من استیفاء المنافع إذا کانت الاجارۃ صحیحۃ۔إلخ( کتاب الإجارۃ، الباب الثانی فی بیان أنہ متی تجب الأجرۃ، ج: 4، ص: 313، ط: مکتبہ ماجدیۃ)۔
وفی الدر المختار : (ھی) لغۃ اسم للأجرۃ و ھو ما استحق علی عمل الخیر ولذا یدعی بہ یقال اعظم اللہ أجرک ( تملیک نفع ) مقصود من العین (بعوض) حتی لو استاجر ثیابا أو أوانی لیتجمل بھا أو دآبۃ لیجنبھا بین یدیہ أو دارا لیسکنھا أو عبدا أو غیر ذلک لا لیستعملہ بل لیظن الناس أنہ لہ فالإجارۃ فاسدۃ فی الکل ولا أجر لہ لأنھا منفعۃ غیر مقصودۃ من العین الخ
و فی الشامیۃ: تحت (قولہ مقصود من العین) أی فی الشرع و نظر العقلاء (إلی قولہ) فإنہ و إن کان مقصودا للمستأجر لکنہ لا نفع فیہ و لیس من المقاصد الشرعیۃ الخ (کتاب الاجارۃ، ج6، ص4، ط:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
انعام اللہ حمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 86081کی تصدیق کریں
0     31
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کرپٹو کرنسی میں سپاٹ ٹریڈنگ کا حکم - future or spot trading

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 14
  • ٹیلی نار کی سم لگاؤ آفر کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • ایزی پیسہ اکاؤنٹ پر چارجز وصول کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 4
  • کیش بیک کی رقم کس کی ملکیت شمار ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   معاشی اسکیمز 0
  • "ٹورن کرپٹو کرنسی" کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • این آر جی کمپنی میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • اپنی سیونگ کو کس طرح محفوظ کیاجاسکتاہے؟

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • اسٹاک مارکیٹ اور فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • نیٹ ورک مارکیٹنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 2
  • نیشنل بینک کے" اعتماد ماہانہ بچت اکاؤنٹ" کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • آنلائن ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 2
  • سافٹ ویئر انجینئیر کا بینک کیلئے ویب سائٹ بنانا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • ڈراپ شپنگ - بغیر قبضہ کئے چیز کو فروخت کرنا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 3
  • تکافل پروگرامز میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "بائے ون گیٹ ون فری " (ایک چیز کی خریداری پر دوسری مفت) اسکیم کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "گوگل ایڈورڈ" کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "فارسیج " نام کے کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • انشورنس والوں کو ویب سائٹ بنا کر دینا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • Ruling on Investment in Digital Currency

    یونیکوڈ   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • How is it to trade on Digital Currency

    یونیکوڈ   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • فری لانسنگ میں کام کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • "الفاچیٹ جی پی ڈی" ویب سائٹ کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • آنلائن بی سی میں سروس چارج کے نام پر پیسے لینا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
Related Topics متعلقه موضوعات