گناہ و ناجائز

دھوکہ دہی سے کمیشن لینے کاحکم

فتوی نمبر :
8681
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

دھوکہ دہی سے کمیشن لینے کاحکم

السلام علیکم!
محترم میرا سوال یہ ہے کہ ہم لوگ سعودی عرب میں بلڈنگ لینے کا کام کرتے ہیں، لیکن جب ہم رنگ یعنی کلر لگاتے ہیں تو ہم سعودی کو دوکان پر لے کے جاتے ہیں ،تو دوکان والا ہم کو 50 ریال کمیشن کے دیتے ہیں، جس کا سعودی کو پتہ نہیں ہے، صرف ہم کو یا دوکان والے کو پتہ ہے، اور اس رنگ کی کوالٹی بھی ٹھیک نہیں ،اور دوسرا اس رنگ کو دوکان والا سعودی کو 120 ریال میں سیل کرتا ہے، اور بعد میں ہم کو 50 ریال فی گیلن کمیشن دیتا ہے، تو کیا یہ کمیشن ہمارے لئے حلال ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اس طرح دھوکہ دہی سے کمیشن لینا اور اسے اپنے استعمال میں لانا ہر دو امور شرعا ًنا جائز ہیں، اس طرح دھوکہ دہی سےحاصل کیا ہوا تمام مال واجب الرد ہے ،اور آئندہ کے لئے اس طرزِ عمل سے احتراز کرنابھی واجب ہے،البتہ اگر کوئی دوکاندار اس کمیشن کی وجہ سے نہ تو مال عام مارکیٹ کے اعتبار سے مہنگا کرتا ہو، اور نہ اس کے معیار میں فرق کرتا ہو تو اس طرح کا کمیشن لینا اور دینا ہر دو امور جائز ہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في سنن أبي داود: ، عن أبي هريرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم مر برجل يبيع طعاما فسأله كيف تبيع؟ فأخبره فأوحي إليه أن أدخل يدك فيه، فأدخل يده فيه فإذا هو مبلول، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «ليس منا من غش» اھ (3/ 272)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شیر زادہ وزیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 8681کی تصدیق کریں
0     376
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات