انشورنس یا بیمہ پالیسی

پاک قطر فیملی کی پالیسی لینے کاحکم

فتوی نمبر :
87896
| تاریخ :
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / انشورنس یا بیمہ پالیسی

پاک قطر فیملی کی پالیسی لینے کاحکم

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم انشورنس کروانا چاہتے ہیں، تو ہماری رہنمائی کریں کہ کون سی انشورنس جائز ہے اور کون سی حرام؟ کیونکہ پاک قطر تکافل والے کہتے ہیں کہ ہم سے انشورنس کرواؤ، ہم اسلامی طریقے سے کرتے ہیں اور یہ بھی کہتے ہیں یہ علماء کرام کے سرپرستی میں چل رہی ہے۔ اور مفتی تقی صاحب نے پاک قطر کے معاملات کے کو دیکھتے ہوئے جائز ہونے کا فتوی دیا ہے۔ کیا یہ ٹھیک ہے۔ اور اسٹیٹ لائف انشورنس کیسی ہے؟ کیا ان کی انشورنس حرام ہے؟ ان کے مدلَّل جواب ارشاد فرمائیں اور جو انشورنس جائز ہیں۔ ان کے نام بھی بتا دیں کہ ان سے انشورنس کروانا جائز ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ کے جنرل اور فیملی تکافل پلان کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کا طریقہ کار باہمی تعاون و تناصر اور عقد تبرُّع پر مبنی ہوتا ہے، اس میں ربا و قمار اور غرر شامل نہیں ہوتا، اس لئے مذکورہ کمپنی کی پالیسی لینے کی شرعاً گنجائش معلوم ہوتی ہے، جبکہ انشورنس خواہ کوئی بھی کمپنی کروائے، وہ چونکہ ربا و قمار اور غرر پر مشتمل ہوتا ہے، اس لئے انشورنس کی کوئی بھی پالیسی خرید نا ناجائز و حرام ہے، جس سے بہر صورت احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال الله تعالى : {يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ } [المائدة: 90]

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدفیصل ابوبکر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 87896کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا انشورنس جائز ہے ؟کیا مفتی تقی عثمانی صاحب کی انشورنس کمپنی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انشورنس یا بیمہ پالیسی 7
  • میزان بینک کا کفالہ اور سیونگ اکاؤنٹ کا حکم،معاون یا مہمان کا مدرسہ کا کھانا کھانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • بیرون ملک میں کئے گئے انشورنس کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • لائف انشورنس کا حکم - انشورنس کروانا کیسا ہے

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 3
  • انشورنس کس بینک سے کروائیں - انشورنس اور تکافل میں فرق

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • میڈیکل انشورنس پالیسی کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 1
  • انشورنس والی گاڑی کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کمپنی کا ملازمین کیلئے انشورنس پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • ملازمین کیلئے انہی کی تنخواہوں میں، انشورنس کمپنی سے کوئی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • جوبلی تکافل انشورنس میں اپنی گاڑی، بائیک یا لائف تکافل کروانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کمپنی-فیکٹری کا ، اپنے ملازمین کیلۓ "صحت بیمہ پالیسی "لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پوسٹل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کسی مجبوری کی وجہ سے کاروبار کا انشورنس کروانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • اسٹیٹ لائف انشورنس کی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • جرمنی جانے کیلئے مجبوراً ہیلتھ انشورنس کرانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 1
  • انشورنس کے معاملات دیکھنے کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کیا بیمہ پالیسی لینا حلال ہے؟

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • اسٹیٹ لائف انشورنس اور پاک قطر تکافل میں فرق ہے؟

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • گاڑی کی وقتاً فوقتاً مرمت کروانے کیلئے ممبر شپ خریدنا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • دبئی میں حکومت کا ملازمین پر انشورنس لازم کرنا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کا طریقہ کار اور اسکی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • داؤد فیملی تکافل میں حصہ لینے کاحکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • تکافل فیملی کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
Related Topics متعلقه موضوعات