سود

امریکہ میں مقیم شخص گھر کی خریداری کے لیے سودی قرضہ لے سکتا ہے؟

فتوی نمبر :
88160
| تاریخ :
2025-10-21
معاملات / مالی معاوضات / سود

امریکہ میں مقیم شخص گھر کی خریداری کے لیے سودی قرضہ لے سکتا ہے؟

میرا بھائی امریکہ میں رہتا ہے اور اپنے اہلِ خانہ کے لیے گھر خریدنا چاہتا ہے، مگر نقد رقم دستیاب نہیں۔ وہ پوچھ رہا تھا کہ کیا مکان خریدنے کے لیے سود پر قرض لینا جائز ہے؟میں نے دیکھا ہے کہ امریکہ میں بہت سے مسلمان بینک سے قرض لے کر گھر خریدتے ہیں، کیونکہ نقد ادائیگی ممکن نہیں ہوتی۔ کیا ایسی صورت میں سودی قرض سے مکان خریدنا شرعاً درست ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مورگیج کے ذریعہ ، حصولِ مکان کی صورت میں بھی اگر سودی معاملہ کرنا پڑتا ہو تو یہ بلا شبہ نا جائز ہے اور اس سے احتراز لازم ہے ، البتہ اگر کوئی ادارہ یا بینک وغیرہ مطلوبہ مکان کی باضابطہ نقد خریداری کر کے اس پر اپنا مالکانہ قبضہ بھی کر لے اور اس کے بعد ادھار معاملہ کے ذریعہ قسطوں پر یہ مکان سائل پر فروخت کر دے اور اسی طرح قسطوں کی معاملے میں ابتداء ہی سے یہ طے کر لیا جائے کہ یہ ادھار اورقسطوں کا معاملہ ہوگا ، اس میں کل اتنی قسطیں ہونگی اور ہر قسط کی مالیت یہ ہوگی اور کسی قسط کی ادائیگی میں تاخیر ہونے پر کوئی چار جز بھی وصول نہ کئے جائیں اور جو سود کی رقم ادارہ لینا چاہتا ہے اس کو قیمت کا حصہ شمار کیا جائے تو اس طرح کا معاملہ شرعاً بھی جائز ہوگا اور اس طرح شرعی شرائط کو ملحوظ رکھ کر معاملہ کرنے سے ہر شخص اپنے ذاتی مکان کا مالک بھی بن سکتا ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی: وَ اَحَلَّ اللّٰہُ الْبَیْعَ وَ حَرَّمَ الْرِبٰوا الآیۃ (آیت:275، سورۃ البقرۃ)۔
و فی الدر المختار: ( و صح بثمن حال) و ھو الأصل (ومؤجل إلی معلوم) لئلا یفضی إلی النزاع ولو باع مؤجلا صرف شھر بہ یفتی الخ۔
و فی رد المحتار: تحت ( قولہ لئلا یفضی إلی النزاع) تعلیل الاشتراط کو الأجل معلوم (إلی قولہ) و منھا اشتراط أن یعطیہ الثمن علی التفاریق أو کل اسبوع البعض، فإن لم یشترط فی البیع بل ذکر بعدہ لم یفسد ، و کان لہ أخذ الکل جملۃ و تمامہ فی البحر الخ (کتاب البیوع مطلب فی التأجیل الخ۔ (ج: 4، ص:531، ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالھادی شعیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88160کی تصدیق کریں
0     20
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات