احکام عدت

عدت کے بعد یکبارگی تیار کیے گئے تین طلاق کے نوٹس بھیجنے سےکتنی طلاقیں واقع ہوگی؟

فتوی نمبر :
88920
| تاریخ :
2025-11-17
معاملات / عدت نان و نفقہ / احکام عدت

عدت کے بعد یکبارگی تیار کیے گئے تین طلاق کے نوٹس بھیجنے سےکتنی طلاقیں واقع ہوگی؟

السلام علیکم ! میں آپ سے ایک اہم مسئلہ میں رہنمائی اور فتویٰ کی درخواست کرتی ہوں، براہ کرم حنفی فقہ کی روشنی میں جواب مرحمت فرمائیں۔میری شادی شدہ زندگی میں میرے شوہر نے مجھے الگ الگ وقتوں پر تین تحریری طلاقیں دیں، لیکن ہر طلاق کے درمیان عدت کے حوالے سے کچھ خاص صورتحال پیش آئی، جس پر میں وضاحت چاہتی ہوں۔میرے شوہر نے پہلی طلاق مجھے تحریری طور پر دی، اور اس کے اگلے دن مجھے حیض آ گیا۔ اس طلاق کے بعد میری عدت شروع ہوئی۔تقریباً ایک ماہ بعد، جبکہ مجھے دوسرا حیض آ چکا تھا ، میرے شوہر نے دوسری طلاق بھیج دی۔اس کے بعد تیسرا حیض بھی آیا اور مکمل ہوا، لیکن اس دوران کوئی طلاق نہیں آئی۔ اس طرح میں نے تین حیض مکمل کیے اور میری عدت مکمل ہو گئی، اور نکاح ختم ہو گیا۔عدت مکمل ہونے کے بعد، کچھ دن بعد میرے شوہر نے تیسری تحریری طلاق بھیج دی۔میری معلومات کے مطابق، چونکہ تیسری طلاق عدت کے بعد دی گئی، اور اس وقت میں نکاح میں نہیں تھی، اس لیے وہ طلاق شمار نہیں ہوتی۔براہ کرم ان سوالات کے جوابات عطا فرمائیں:
کیا پہلی اور دوسری طلاق ہی معتبر ہوں گی؟
کیا تیسری طلاق (جو عدت کے بعد دی گئی) شمار نہیں ہوگی؟
کیا میں اپنے شوہر سے نئے نکاح اور مہر کے ساتھ بغیر حلالہ کے دوبارہ نکاح کر سکتی ہوں؟اللہ آپ کو جزائے خیر دے!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائلہ نے شوہر کی طرف سے ارسال کردہ طلاق نامہ ارسال نہیں کیا اور نہ ہی اس بات کی وضاحت کی ہے کہ :طلاق کے تینوں نوٹس ایک ساتھ ہی تیار کروائے گئے تھے، یا ہر مرتبہ ارسال کرنے سے قبل الگ الگ تیار کیے گئے ہیں ،تاکہ اسی کے مطابق جواب دیا جاتا، تاہم اگر اس کے شوہر نے طلاق کے تینوں نوٹس ایک ہی وقت میں تیار کروائے ہوں اور اگرچہ تاریخ ہر ایک پر الگ الگ درج ہو اور وقفے وقفے سے بھیجے ہو، تو ایسی صورت میں طلاق کا نوٹس تیار کروانے کے وقت سے ہی سائلہ پر تینوں طلاق واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے، اب رجوع نہیں ہو سکتا،اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہو سکتا ، جبکہ سائلہ ایامِ عدت(3 ماہواریں) گزرنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے،البتہ اگر سوال کی نوعیت کچھ اور ہو تو اس کی مکمل تفصیل اور طلاق نامہ کی کاپی ارسال کرکے مکرر معلوم کیا جا سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: ولو استكتب من آخر كتابا بطلاقها وقرأه على الزوج فأخذه الزوج وختمه وعنونه وبعث به إليها فأتاها وقع إن أقر الزوج أنه كتابه أو قال للرجل: ابعث به إليها، أو قال له: اكتب نسخة وابعث بها إليها، وإن لم يقر أنه كتابه ولم تقم بينة لكنه وصف الأمر على وجهه لا تطلق قضاء ولا ديانة، وكذا كل كتاب لم يكتبه بخطه ولم يمله بنفسه لا يقع الطلاق ما لم يقر أنه كتابه الخ(كتاب الطلاق، ج:3، ص:246، ط:سعيد)۔
و فيه أيضاً: ولو قال للكاتب: اكتب طلاق امرأتي كان إقرارا بالطلاق وإن لم يكتب الخ (كتاب الطلاق، مطلب في الطلاق بالكتابة ، ج:3، ص:246، ط:سعيد )
وفي الفتاوى الهندية: وإن كانت مرسومة يقع الطلاق نوى أو لم ينو ثم المرسومة لا تخلو أما إن أرسل الطلاق بأن كتب: أما بعد فأنت طالق، فكما كتب هذا يقع الطلاق وتلزمها العدة من وقت الكتابة الخ( الفصل السادس في الطلاق بالكتابة ، ج: 2 ، ص: 255 ، ط: رشيدية )۔
و فی الہدایة : و إن كان الطلاق ثلاثا في الحرة أو ثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا و يدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها الخ(كتاب الطلاق، فصل فيما تحل به المطلقة، ج:2، ص:257، ط: دار إحياء التراث العربي)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالھادی شعیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88920کی تصدیق کریں
0     129
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شوہرکی وفات کی اطلاع اگرتاخیرسے مل جائے، توعدت کی ابتداء کب سے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • اگر مطلقہ معتدہ کے شوہر کا انتقال ہوجائے، تووہ عدت کس طرح مکمل کریگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • دوران عدت بیٹی کے رشتہ کے لئے گھرسےنکلنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عدت 0
  • بیوہ کی عدت اور اسکے احکام

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دوران عدت ملازمت پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • بیوہ ہوجانے کے بعد عورت کا ہمیشہ یا تا عقدِ ثانی زیورات کا استعمال ترک کردینا

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • شوہر سے دو سال الگ رہنے کے بعد طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • شوہر کے انتقال کی بعد بیوی کا ولی و سرپرست کون ہو گا والدین یا سسرال والے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 3
  • گھر منہدم ہونے کی وجہ سے دوسری جگہ عدت گزار نا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدت کے دوران گھر سے باہر نکلنے اور پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عدت 0
  • بیوی کا پانچ سال شوہر سے علیحدہ رہنے کےبعد طلاق ہو جانے کی صورت میں عدت گرازنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دورانِ عدت نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • معمر خاتون کے لئے عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • بیماری کے سبب ماہواری میں تاخیر ہونے کی وجہ سے عدت اور نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • حمل ضائع ہونےسے عدت ختم ہونےکاحکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • والدین کے گھر عدت گزارنے والی بیوی کا خرچہ شوہر پر لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 2
  • حالت حیض میں طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • ادا کردہ فیس کے ضائع ہونے کے خدشے کی صورت میں عدت ترک کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دورانِ عدت نواسے کا سوتیلی نانی سے بات چیت کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عورت میکے میں ہو, اس صورت میں طلاق ہوجانے پر عدت کے احکامات

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدتِِ وفات میں چمکدار کپڑے پہننا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • جسمانی تعلق قائم ہونے سے قبل شوہر کا انتقال ہوجانے پر عدت کا مسئلہ

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • ہمبستری سے قبل طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدت کی ابتداء پہلی طلاق سے ہوگی یا آخری طلاق سے ؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • شوہر سے کئی عرصہ الگ رہنے کی صورت میں طلاق کے بعد عدت لازم ہوگی ؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
Related Topics متعلقه موضوعات