والدین کے حقوق

ایک ہی معاملہ میں تایا اور والد میں سے کس کی بات مانیں؟

فتوی نمبر :
88970
| تاریخ :
2025-11-19
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / والدین کے حقوق

ایک ہی معاملہ میں تایا اور والد میں سے کس کی بات مانیں؟

جب میں بہت چھوٹا تھاتو میرے تایا اور دادا مجھے امریکہ لے گئے تھے، اسی ماحول میں میری پرورش ہوئی، کیونکہ میرے والدین اس وقت پاکستان میں ہی رہتے تھے، انہی برسوں میں میری شادی بھی ہوگئی، تقریباً 18 سے 20 سال بعد میرے اصل والدین بھی امریکہ آگئے، اب مسئلہ یہ ہے کہ کچھ معاملات میں میرے تایا اور والدین دونوں مختلف باتیں کہتے ہیں، تایا کچھ اور کرنے کو کہتے ہیں، جبکہ والدین اس کے برعکس کہتے ہیں، ایسے میں مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ میں کس کی بات مانوں، تایا کی یا والدین کی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائل نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ سائل کے والدین اور تایا کن معاملات میں سائل کو مختلف ہدایات دیتے ہیں،تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا، تاہم اگر والدین اور تایا میں سے کوئی خلاف شرع کام کرنے کا حکم نہ دیتےہوں، اور ان کی باتیں شرعاً درست اور مناسب ہوں، تو اگر چہ والدین کا حق اور درجہ تایا پر مقدم ہےاور ان ہی کی اطاعت لازم ہے، لیکن بہتر یہی ہے کہ سائل حسنِ اخلاق، حکمت اور متوازن رویّےکے ساتھ والدین اور تایا کا احترام ملحوظ رکھے، اور ایسے سلیقے اور طریقے سے دونوں جانب کالحاظ کرتے ہوئے عملی اقدامات کیا کرےتاکہ کسی کے دل میں ملال یا ناراضی پیدا نہ ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی جامع الترمذی: حدثنا بھز بن حکیم حدثنی أبی عن جدی رضی اللہ عنہ قال قلت یا رسول اللہ من ابرّ؟ قال امّک قلت ثم من؟ قال: امّک قال: قلت ثم من؟ قال امّک قال: قلت ثم من؟ قال: ثم اباک ثم الاقرب فالاقرب الخ
وفیہ ایضاً: عن عبد الرحمن بن ابی بکرۃ عن ابیہ رضی اللہ عنہ قال: قال رسول اللہﷺ الا احدثکم باکبر الکبائر؟ قالوا بلیٰ یا رسول اللہ قال: الاشراک باللہ وعقوق الوالدین قال وجلس وکان متکئا فقال وشھادۃ الزور الخ (باب ماجاء فی عقوق الوالدین، ج2، ص687، ط: بشری)۔
وفیہ ایضاً: قل عبد الرحمن سمعت رسول اللہﷺ یقول قال اللہ تبارک وتعالی انا اللہ وانا الرحمن خلقت الرحم وشققت لھا من اسمی فمن وصلھا وصلتہ ومن قطعھا بتتّہ الخ (باب ماجاء فی قطیعۃ الرحم، ج2، ص689، ط: بشری)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
انعام اللہ حمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88970کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والدین کا ذاتی رنجش کی وجہ سے اولاد کو رشتہ داروں سے قطع تعلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کا اولاد کے حق میں بددعاکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کی خدمت کس کی ذمے داری ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کو" حجِ کعبہ "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • داڑھی رکھنے پر والدہ کی نافرمانی ہوتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کے نافرمانی کی وجہ سے سسر بہو سے زیورات واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی اور اولاد کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • تبلیغی جماعت میں جانے کیلئے ملازمت سے استعفیٰ دینا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان اولاد کو عاق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے ساتھ سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • معمر والد کی دوسری شادی اور نان و نفقہ سے متعلق

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • اسلام میں خدمتِ والدین کا مقام

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا بچوں کی شادی میں دادا دادی کی مرضی کا خیال رکھنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹوں کی موجودگی میں شادی شدہ بیٹی پر والدین کی خدمت کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی وفات کے بعد ان کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی خدمت بیٹوں اور بیٹیوں میں سے کس کے ذمہ ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کاروبار اور حصولِ تعلیم کے لیے والدین سے الگ ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا والد اپنی بالغ اولاد کو کسی سے تحفہ وغیرہ لینےسے منع کرسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 1
  • بیٹے کا والد سے جدا ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والد کے گناہوں کی وجہ سے ان سے بات نہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • Ruling of behavior with fathers wife after father is passed away

    یونیکوڈ   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کا والدہ کو باہر ملک اپنے ساتھ نہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے بیٹےکے لئے ماں سے الگ ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے برا بھلا کہنے پر بیوی کا الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • دین کی خدمت کی خاطر جاب چھوڑنا،جبکہ والدین جاب چھوڑنے سے منع کر رہے ہوں

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات