سود

مال فروخت کرنے پر ڈسکاؤنٹ لینے کی ایک صورت کا حکم

فتوی نمبر :
89032
| تاریخ :
2025-11-22
معاملات / مالی معاوضات / سود

مال فروخت کرنے پر ڈسکاؤنٹ لینے کی ایک صورت کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! میرا ایک پینٹ کا شاپ ہے، ہم ایک کمپنی کے ساتھ سالانہ معاہدہ کرتے ہیں، جس کے تحت کمپنی ہمیں ایک سیل ٹارگٹ دیتی ہے، مثلاً ایک کروڑ روپے سالانہ ، اور یہ مال کمپنی ہمیں اوگری سسٹم پر دیتا ہے ، کمپنی ہمیں مال کی فروخت پر 10٪ ڈسکاؤنٹ دیتی ہے، اور سال کے اخر مہینوں میں کمپنی کبھی خود کبھی ہم ڈیمانڈ کرتے ہیں، اور ہر مہینے کے آغاز میں یہ بھی بتاتے ہے کہ اگر ہم اُس مہینے میں مقررہ رقم (مثلاً 20 لاکھ روپے) ادا کریں تو ہمیں 2٪ کیش ڈسکاؤنٹ مزید ملے گا، اگر کم ادائیگی کریں تو یہ ڈسکاؤنٹ نہیں ملتا، کیا یہ 2٪ ڈسکاؤنٹ سود (ربا) میں آتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں اگر کمپنی کی طرف سے یہ %2 رعایت بطور تشجیع دی جاتی ہو ، یعنی مقررہ مدت یا مہینے کے اندرمخصوص مقدار کی ادائیگی کرنے پر قیمت میں کمی کر دی جاتی ہو، تو یہ معاملہ شرعاً سود (ربا) کی بجائے بائع کی طرف سے حط ثمن ( قیمت میں کمی) شمار ہوگا، جوکہ جائز ہے ، جس کے لینے میں کوئی حرج نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي الفتاوى الهندية: حط بعض الثمن صحيح ويلتحق بأصل العقد عندنا كالزيادة سواء بقي محلا للمقابلة وقت الحط أو لم يبق محلا كذا في المحيط إذا وهب بعض الثمن عن المشتري قبل القبض أو أبرأه عن بعض الثمن فهو حط فإن كان البائع قد قبض الثمن ثم حط البعض أو وهب بأن قال وهبت منك بعض الثمن أو قال حططت بعض الثمن عنك صح ووجب على البائع رد مثل ذلك على المشتري اھ (3/ 173)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89032کی تصدیق کریں
0     26
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات