احکام عمرہ

حیض کی حالت میں کئے ہوئے عمرہ کے بعد دوبارہ عمرہ کرنےسے دم کا حکم

فتوی نمبر :
89075
| تاریخ :
2025-11-23
عبادات / حج و عمرہ / احکام عمرہ

حیض کی حالت میں کئے ہوئے عمرہ کے بعد دوبارہ عمرہ کرنےسے دم کا حکم

اگر کوئی حیض کی حالت میں عمرہ کر لے تو پاک ہونے کے بعد دوبارہ عمرہ کرنے سے دم ختم ہو سکتا ہے یا 3 دن روزہ رکھ سکتا فدیہ کے طور پر اگر کوئی دم دینے کی استطاعت نہیں رکھتا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ حیض کی حالت میں طواف کرنا منع ہے ،لہذا کوئی عورت اگر حیض کی حالت میں طواف کرلے تو وہ دوبارہ مکمل عمرہ کرنے کے بجائے صرف طواف کا اعادہ کر لے تو سابقہ نا پاکی کی حالت میں کیے جانے والے طواف سے جو دم لازم ہوا تھا، وہ ساقط ہو جائے گا، اگر اعادہ ممکن نہ ہو کہ گھر واپس آ گئی ہو اور دوبارہ جانے کی کوئی صورت بھی نہ ہو تو ایسی صورت میں حدود ِ حرم میں دم دینا ہی لازم ہوگا، فدیہ و روزوں سے یہ فریضہ ساقط نہ ہوگا، البتہ اگر ایسی عورت دوبارہ نئے سرے سے عمرہ کا احرام باندھ لیتی ہے تو ایسی صورت میں جدید عمرہ کے لئے کیا جانے والے طواف سے سابقہ ناقص طواف کا دم ساقط نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی غنیۃ الناسک: و لو طاف للعمرۃ کلہ، أو أکثرہ، أو أقلہ، و لو شوطاً جنباً، أو حائضاً، أو نفساء، أو محدثاً، فعلیہ شاۃ، لا فرق فیہ بین الکثیر و القلیل و الجنب و المحدث؛ لأنہ لا مدخل فی طواف العمرۃ للبدنۃ، و لا للصدقۃ، بخلاف طواف الزیارۃ، و کذا لو ترک الأقل منہ، و لو شوطاً لزمہ دم، و لو أعادہ سقط عنہ الدم (الی قولہ) متی طاف أی طواف مع أی النقصان، ثم أعادہ سقط موجبہ الخ (المطلب الرابع فی ترک الواجب فی طواف العمرۃ، ص: 276-277، ط: ادارۃ القرآن و العلوم الاسلامیۃ)۔
و فیھا ایضاً: و متی وجب الدم عیناً، أو الصدقۃ عیناً، لا یجوز عن الدم طعام و لا صیام، و لا عن صدقۃ صیام الخ (فصل فیما اذا ارتکب المحذورات، ص: 261، ادارۃ القرآن و العلوم الاسلامیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قائرات تبیک عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89075کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • دوران عمرہ حیض آجائے تو عورت کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • نامحرم عورت کے نام سے نفلی عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • جدہ سے ریاض یا دمام جانا ہو تو عمرے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • احرام باندھنے کے بعد اگرائرپورٹ پر روک لیاجائے توکیاکرناہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • باون سالہ خاتون کا اکیلے عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • رضاعی بھتیجے کے ساتھ حج یا عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • ماسک لگاکر عمرہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • عورت کا اپنے بارہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بزنس ویزے پر عمرہ کرناجائزہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کے بعد عمرہ میں حلق کیسے کروائے

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • کیا عمرہ پر جانے سے حج فرض ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • سفرِ عمرہ میں نمازیں قصر پڑھیں گے یا پوری ؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرہ رسیدہ خاتون کا بغیر محرم عمرہ کے سفر پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عورت کا بغیر محرم عورتوں کی جماعت کے ساتھ عمرہ کیلئے جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرے کے طواف کے دوران پیشاب کے قطرے آنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • قطروں کی بیماری کی وجہ سے احرام کے نیچے انڈر ویئر پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • مقروض شخص کا قرض ادائیگی سے قبل عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Ruling on trimming or cutting the hair beyond the boundary of Haram

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بیوی کا شوہر سے عمرہ کا خرچہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Going for Umrah on a lottery drawn by the working place

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • دورانِ عدت عمرہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عورت کا چودہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام میں کچھ دیر کیلئے ممنوعہ چپل پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات