ایمان

کیا اللہ تعالیٰ جھوٹ بول سکتے ہیں؟

فتوی نمبر :
8922
| تاریخ :
2020-10-26
عقائد / ایمان و کفر / ایمان

کیا اللہ تعالیٰ جھوٹ بول سکتے ہیں؟

السلام علیکم! جناب والا! میرا سوال یہ ہے کہ میرے ایک دوست کا کہنا ہے کہ اللہ جل جلالہٗ جھوٹ بول سکتا ہے جس کے بارے میں وہ قرآن کی آیت ’’اللہ ہر چیز پر قادر ہے‘‘ سناتا ہے، میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اس کا یہ کہنا اور یقین کرنا ٹھیک ہے یا اس نے کفریہ جملہ کہا؟ براہ مہربانی رہنمائی فرمائیں،تاکہ میں اس کو سمجھاسکوں۔ جزاک اللہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اللہ تعالیٰ اپنی عمومِ قدرت کی وجہ سے ہر چیز پر قادر ہے لیکن اسی کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے بعض کاموں کے نہ کرنے کا وعدہ بھی فرمایا ہے، لہٰذا حسبِ وعدہ کسی کام کے نہ کرنے سے یہ لازم نہیں آتا کہ اللہ تعالیٰ اس چیز پر قادر نہیں ہیں، مثلاً: اللہ تعالیٰ مشرک کی مغفرت پر قادر ہے، لیکن ساتھ ساتھ یہ وعدہ بھی فرمایا ہے کہ بلا توبہ مشرک کی بخشش نہیں فرمائیں گے، لہٰذا عدمِ مغفرت سے عدمِ قدرت لازم نہیں آتی، اسی طرح یہ بھی سمجھ لیجیے کہ ’’اللہ تعالیٰ‘‘ اعلیٰ و برتر ذات ہے اور تمام عیوب اور نقائص سے منزہ اور پاک ہے لہٰذا کوئی ایسا امر جو عیبا نقص پر مشتمل ہو اللہ تعالیٰ سے صادر نہیں ہوسکتا، لیکن اس وجہ سے نہیں کہ اللہ تعالیٰ کی قدرت سے یہ خارج ہے، بلکہ اس وجہ سے کہ اللہ تعالیٰ تمام عیوب اور نقائص سے پاک اور منزہ ہے اور اس قسم کے امور کے ارتکاب نہ کرنے کا وعدہ بھی ہوا ہے، مختصر الفاظ میں یوں سمجھ لیجیے کہ اللہ تعالیٰ سے کذب وغیرہ نقائص کا صدور ممکن ہے لذاتہ جبکہ ممتنع ہے لغیرہ، اس لیے بجائے دوست کو سمجھانے کی خود سمجھنے کی ضرورت ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

في شرح العقائد النسفية: ولا یخرج عن علمه وقدرته شیئ لأن جهل بالبعض والعجز عن البعض نقص اھ (ص: ۳۶) (ص:۳۶)۔
ففی شرح العقائد النسفية: ولا یخرج عن علمه وقدرته شیئ لأن جهل بالبعض والعجز عن البعض نقص اھ (ص: ۳۶) واللہ أعلم!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
کلیم اللہ جان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 8922کی تصدیق کریں
1     2408
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • دانتوں پر سونے یا چاندی کا خول چڑہانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ایمان 1
  • خودکشی میں ناکامی کے بعد تجدیدایمان یاتجدیدنکاح لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • کیا غیر عربی میں اقرار ایمان معتبر ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 2
  • عقیدہ کے متعلق برے خیالات کا آنا

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • ایمان کی تعریف اور ایمان میں کمی زیادتی کا مطلب

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 2
  • غصہ میں قرآنِ کریم زمین پر پٹخنے کا حکم، اور حالت حیض زبردستی پیچھے کے راستہ صحبت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 6
  • کیا اللہ تعالیٰ عرش پر ہیں یا ہر جگہ موجود ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ’’میں شریعت کو نہیں مانتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 3
  • نبی کریم ؐ اور صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • امام ابو حنیفہ کے نظریے کہ" ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے"کی وجہ سے ان پر فرقہ مرجئہ میں سے ہونے کا الزام

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’خاتم کا معنیٰ آخری نبی نہیں ہے‘‘ کہنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کفریہ گانوں کے گنگنانے سے آدمی کافر ہوجاتا ہے

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ کی صفات کے تعدد سے تعددِذات کا لازم نہ ہونا

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ملازمت کے حصول کیلئے اپنے آپ کو قادیانی ظاہر کرنا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’گانا سننے میں کوئی گناہ تونہیں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا نبی کریم ﷺ نے اللہ رب العزت کو دیکھا ہے؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • دعا میں ’’اب تو آجا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • غیر مسلموں کی عبادت گاہیں تعمیر کروانا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’تیرا دین چودوں‘‘جیسے کلمات کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا اللہ تعالیٰ ساتواں آسمان پر ہیں، اگر نہیں تو کہاں ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اگر کسی شخص تک نبی آخر الزمان کی خبر نہ پہنچی ہو تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟اور جس کی قسمت میں ہدایت نہ ہو وہ کیوں گناہ گار ہوگا؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • داڑھی کو برا سمجھنا ,اس کی توہین و تحقیر کرنا اورنجومیوں کو ہاتھ دکھانا

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • عقیدہ حیاۃ الانبیاء

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • اللہ تعالیٰ ہربندہ مؤمن کے دل میں موجود ہیں کا مطلب اور اچھی یا بری سوچ اللہ کی طرف سے ہونے کا مطلب

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ کے ہر جگہ موجود ہونے کی وضاحت

    یونیکوڈ   ایمان 1
Related Topics متعلقه موضوعات