سود

سودی رقم سے خریدی ہوئی اشیاء کے استعمال کا حکم

فتوی نمبر :
90243
| تاریخ :
2025-12-23
معاملات / مالی معاوضات / سود

سودی رقم سے خریدی ہوئی اشیاء کے استعمال کا حکم

جناب مہتم صاحب، دارالافتاء
*درخواست برائے حصول فتویٰ۔*
حضرتِ گرامی السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ،
اُمید ہے مزاج شریف بخیر ہونگے۔ میرے والد صاحب گورئمنٹ پوسٹ گریڈ ۲۰ سے حال ہی میں ریٹائرڈ ہوئے ہیں اور ۲۰ سالہ سروس کے دوران ایک کروڑ کے لگ بھگ ان کو GP فنڈ (جو کہ ہر ملازم کی ماہانہ کٹوتی+سود کو جمع در جمع رکھنے کے بعد گورنمٹ ملازم کو ریٹائرمنٹ پر یکمشت ادا کرتی ہے) ملا اس کے علاوہ ماہانہ ایک لاکھ روپے پینشن بھی الگ سے مل رہی ہے۔ اب جب کہ والد صاحب کو پینشن کے پیسے ملے 6 ماہ ہوئے ہیں، والد صاحب نے اپنی تمام جملہ آمدنی نیشنل سیونگ کے پینشنر اکاؤنٹ میں جمع کروا دی ہے 85 لاکھ فکس ڈپازٹ+ 20 لاکھ کے سیونگ سرٹیفکیٹ حاصل کر رکھے ہیں۔ اب ان کا کل سرمایہ 1 کروڑ 5 لاکھ روپے نیشنل سیونگ میں جمع ہیں جس پر کم و بیش 1 لاکھ روپے ماہانہ سود کی رقم حاصل ہو رہی ہے۔ اب انہوں نے پانچ ماہ بعد پانچ لاکھ روپے سود نکلوایا ہے جب کہ اصل رقم اب بھی نیشنل سیونگ کے پاس محفوظ ہے اب وہ ان پیسوں سے پہلے سے موجود ذاتی گھر میں ضرورت کا نیا سامان از سر نو ڈالنا چاہتے ہیں۔ اب یہاں یہ سوال ہے کہ
1). کیا تمام اہل خانہ کا اس ضرورت کے سامان کا استعمال جائز ہے؟ 2). کیا ان پیسوں سے خریدا گیا سودا سلف / پہناوہ کا استعمال جائز ہے ؟ 3). کیا سودی لین دین کرنے والے والد کے روز مرہ کے معاملات میں اطاعت لازم ہے ۔ 3). والد صاحب عمردراز اور جسمانی صحت کے تقاضے کے باعث کاروبار کرنے کے قابل نہیں ہیں اور کاروبار کا کوئی تجربہ نہیں رکھتے، اس ضمن میں مشورہ درکار ہے کہ وہ اپنے جمع شدہ پیسوں کو کس مصرف میں لیکر آئیں جب کہ ان کا گھریلو خرچہ تقریباً 1 لاکھ روپے ماہانہ ہے۔ براہ کرم قرآن و سنہ کی روشنی میں وضاحت اور ر ہنمائی فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیراً کثیرا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق نیشنل سیونگ اسکیم میں جمع کردہ رقم پر حاصل ہونے والی آمدنی شرعا سود کے زمرے میں آنے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے، لہذا سائل کے والد کا اس سودی رقم کو اپنے استعمال میں لانا اور گھر کی ضروریات (سودا سلف لباس اور دیگر استعمال والی اشیاء ) میں استعمال کرنا شرعا جائز نہیں ،بلکہ سائل کے والد پر لازم ہے کہ جلد از جلد اس سودی معاملے کو ختم کر کے اس پر ملنے والی سودی رقم کو ثواب کی نیت کے بغیر فقراء مسکین پر صدقہ کر دے ،اس خالص سودی معاملے کے ارتکاب پر توبہ استغفار بھی کرے، جبکہ روز مرہ کے جائز اور مباح امور میں سائل پر اپنے والد کی اطاعت لازم اور واجب ہے، تاہم اگر والد سائل کو سودلینے یا سود استعمال کرنے یا اس میں تعاون کا حکم دے تو اس امر میں اس کی اطاعت کا قطعا جائز نہ ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی القرآن الکریم : " وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبا "[البقرة:275]
وفی صحیح مسلم : لعن رسول اﷲ ﷺ آکل الرباء و موکلہٗ و کاتبہٗ و شاہدیہ و قال ہم سواء۔ اھـ (كتاب المساقاة باب لعن آكل الربا ومؤكله ج:2 ،ص:27 مط :قدیمی)
وفی معارف السنن: قال شیخنا: ویستفاد من کتب فقھائنا "کالھدایۃ" وغیرھا ان من ملک بملک خبیث ولم یمکنہ الرد الی المالک فسبیلہ التصدق عل الفقراء الخ ( ابواب الطھارۃ ،ج:1، ص:34 ط: سعید)۔
وفی سنن الترمذی : باب ما جاء لا طاعة لمخلوق في معصية الخالق عن ابن عمر، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " السمع والطاعة على المرء المسلم فيما احب وكره، ما لم يؤمر بمعصية، فإن امر بمعصية، فلا سمع عليه ولا طاعة " [ كتاب الجهاد عن رسول الله صلى الله عليه وسلم حدیث: 1707]

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالقیوم قدوس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90243کی تصدیق کریں
0     38
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات