محترم حضرت!میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا یو ایس جی ڈی (USGD) آن لائن ٹریڈنگ قانونی اور جائز ہے یا نہیں؟دوسرا یہ کہ اس ٹریڈنگ میں ایک شخص کو روزانہ کی بنیاد پر نفع یا نقصان ہوتا ہے۔ یہ لین دین امریکی ڈالر (US$) میں ہوتا ہے جسے بعد میں ایزی پیسہ اور بینک اکاؤنٹ کے ذریعے پاکستانی روپے میں تبدیل کیا جاتا ہے۔براہِ کرم شریعت اور قانون کے مطابق اس بارے میں راہنمائی فرمائیں۔
واضح ہوکہ کرنسی کو امریکی ڈالر سے پاکستانی روپے میں تبدیل کرنا بذاتِ خود حرام نہیں،تاہم آن لائن USGD ٹریڈنگ کامروجہ کاروبار صرف قیمت کے اتار چڑھاؤ پر مبنی ہوتاہے، جس میں سود، لیوریج یا غیر یقینی (غرر) جیسے عنصرلازمی جزکے طورپرشامل ہوتے ہیں ،اس لیے مذکورکاروبار شرعاً ناجائز اور اس کا نفع بھی حلال نہیں ہے۔البتہ اگر کسی نظام میں واقعی حقیقی ڈالر یا اثاثہ فوری تبادلے کے ساتھ خریدا اورقبضہ کےبعد بیچا جائے اور سود یا قیاس آرائی نہ ہو، تو وہ جائز ہو سکتا ہے، مگر عملاًایسا بہت کم ہوتا ہے۔
کما في فقہ البیوع:وکثیراً مایبیع الانسان ما لایملکہ ،ولایقع التسلّیم والتّسلّم فی کثیرمن عملیّات السوق، وانّمایصفّی الباعہ والمشترون عملیّاتھم بفروق الاسعار۔(الی قولہ)5:مایشتریہ الانسان عن طریق ھذہ السوق عملات غیرمتعیّنہ ،لان التّعیین فی العملات انّما یتحقق بالقبض ،وھومفقود فی معظم العملیّات ،ومن ھذہ الجھات ،فانہ لایجوز التعامل شرعاً عن طریق سوق الفوریکس الخ(2/765)۔