بچوں کے مسائل

والد کا معذور بچہ کی دیکھ بھال اور ذمہ داری نہ اٹھانا

فتوی نمبر :
90984
| تاریخ :
2026-01-15
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / بچوں کے مسائل

والد کا معذور بچہ کی دیکھ بھال اور ذمہ داری نہ اٹھانا

"السلام علیکم "میں شہر کراچی سے تعلق رکھتی ہوں، اور میرے دو بچے ہیں ،بڑا بیٹا جو ہے وہ گیارہ سال کا ہے، اور چھوٹا بیٹا ساڑھے آٹھ سال کا ہے ،جو چھوٹا والا بچہ ہے ،اس کے ساتھ تھوڑا سا مسئلہ ہے ،اور دماغی مسئلہ ہے ،وہ نہ اپنی بات سمجھا پاتا ہے، نہ کہہ پاتا ہے، اور نہ سمجھ پاتا ہے، اس کو آٹزم نامی بیماری ہے ،اس کا علاج چل رہا ہے، میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے شوہر جو ہیں وہ ماشاء اللہ تبلیغ کے کاموں میں بہت آگے آگے رہتے ہیں، اور سہ روزے لگانا ،گشتوں پہ جانا، اور سب کام بخوبی کے ساتھ کرتے ہیں ،میں پھر بہت خوش ہوتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو اس کام پہ لگایا ہوا ہے ،لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ دین اور دنیا کو بیلنس نہیں کر پا رہے ،وہ بچوں کو وقت نہیں دیتے ،وہ چھوٹے والے بچے کے ساتھ نہ کھیلتے ہیں، نہ اس سے بات کرتے ہیں ،نہ اس کی کسی چیز میں میرا ساتھ دیتے ہیں، اس کا تمام علاج تھراپیز وغیرہ سب میں خود جو ہے وہ کروا رہی ہوتی ہوں، اور جو ہے سب چیزوں کی ذمہ داری میں اکیلے اٹھا رہی ہوں، تو مجھے یہ بات بتائی جائے قرآن اور حدیث کی روشنی سے ،میرا مفتی حضرات سے سوال یہ ہے کہ کیا ایسے بچوں کی کفالت کرنا صرف ماں کی ذمہ داری ہے، کیا ساری ذمہ داریاں صرف ماں کی ہیں، اور میرے شوہر جو یہ کام کر رہے ہیں تبلیغ کا، کیا اس میں ان کو زیادہ ثواب مل رہے ،زیادہ اجر ہے، اور اس بچے کی جو ہے وہ دیکھ بھال کا ان کو کوئی اجر نہیں ملے گا، تو میں چاہتی ہوں کہ آپ لوگ اس چیز کی مجھے رہنمائی فرمائیں، اور اس چیز کو مجھے واضح کیجئے ،تاکہ یہ جواب جو بھی آپ کی طرف سے آئے، وہ میں اپنے شوہر کے سامنے رکھ سکوں، پورے دلائل کے ساتھ اور انہیں یہ بات بتا سکوں کہ اللہ تعالیٰ نے اگر ہمیں ایسا بچہ عطا کیا ہے تو لازماً اللہ تعالیٰ کی اس میں کوئی بہت بڑی حکمت ہے، اور میں چاہتی ہوں کیونکہ وہ میرا بچہ اپنے باپ سے بہت محبت کرتا ہے، ان کے بغیر نہیں رہ پاتا، وہ کبھی بولتے ہیں کہ مجھے چلے پہ جانا ہے ،کبھی چار مہینے پہ جانا ہے، تو مجھے بتایا جائے کہ کیا اس کی ساری ذمہ داری اٹھانا میری اکیلے کی ذمہ داری ہے، کیونکہ ظاہر ہے ساس و سسر کے ساتھ ہم رہتے ہیں ،وہ اب بوڑھے ہو رہے ہیں ،میں اکیلے نہیں سنبھال پاتی، بچہ بڑا ہو رہا ہے ،اس میں طاقت آ گئی ہے، وہ پھر مارتا ہے مجھے، تو مجھے مفتی حضرات براہِ مہربانی قرآن اور حدیث کی روشنی سے اس چیز کو جو ہے وہ سب واضح کریں ،اس بات کو ،میں آپ لوگوں کی بہت شکر گزار ہوں گی۔"جزاک اللہ"

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائلہ کے شوہر کا ہمہ تن تبلیغی اسفار میں مشغول رہنا اور بیوی ،بچوں کی دیکھ بھال اور دیگر گھریلو امور میں بالکل تعاون نہ کرنا شرعاً مناسب نہیں ، سائلہ کے شوہر کو چاہیئے کہ دینی اور دنیوی دونوں امور کو اعتدال میں لیکر چلنے کی کوشش کرے ، جس کی بہتر صورت یہ ہے کہ سائلہ کا شوہر دور دراز کے تبلیغی اسفار کے بجائے اگر تبلیغی جماعت کے مقامی اعمال میں جڑا رہے ،اور ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت اور ان کی کفالت کی ذمہ داریاں اس طریقے سے انجام دینے کی بھی فکر کرے تو ان شاءاللہ جماعت میں شرکت کا مقصد اور ثواب بھی حاصل ہوگا ، اوروہ اس طریقے سے بیوی ، بچوں کے حقوق کی ادائیگی میں کوتاہی کی وجہ سے گنہگار بھی نہ ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدر المختار : (‌ونفقة ‌الغير ‌تجب ‌على ‌الغير بأسباب ثلاثة: زوجية، وقرابة، وملك) بدأ بالأول لمناسبة ما مر أو؛ لأنها أصل الولد (فتجب للزوجة) بنكاح صحيح، فلو بان فساده أو بطلانه رجع بما أخذته من النفقة بحر (على زوجها) ؛ لأنها جزاء الاحتباس، وكل محبوس لمنفعة غيره يلزمه نفقته(باب النفقۃ،ج:3،ص:612، ط:سعید)
وفیہ ایضاً : (‌وتجب) ‌النفقة ‌بأنواعها ‌على الحر (لطفله) يعم الأنثى والجمع (الفقير) الحر(باب النفقۃ، ج:3،ص:572،ط:سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عمر فاروق غفور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90984کی تصدیق کریں
0     21
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بچے کے کان میں اذان و اقامت کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 1
  • نومولود کے کان میں اذان دینے کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 1
  • داڑھی منڈے شخص کا بچہ کے کان میں اذان و اقامت کہنا

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 0
  • مخنث (Shemail) بچے کی پرورش وتربیت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 1
  • بچہ کی پیدائش کے بعد سنت اعمال

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 0
  • اولاد کو نیک سیرت بنانے کے لئے کیا تربیت کریں

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • پیدا ہوکر مر جانے والے بچے والدین کو جنت لے کر جائیں گے

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچہ کی ولادت کے بعدکان میں اذان دینے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • ناشزہ بیوی اور اپنے چھوٹے بچوں کے اخراجات کس کے ذمہ لازم ہونگے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچہ نہانے کے رسم اور اس میں ہونے والے بچہ اور ماں کو تحفہ تحائف دینا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • نومولود بچہ کے کان میں اذان کیوں دی جاتی ہے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • طلاق کے بعد کیا بیوی اولاد کو والد کی ملاقات سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • لڑکے اور لڑکی کے بالغ ہونے کی آخری حد

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچی کس عمر تک اپنے محرم کے ساتھ سو سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • علیحدگی ہوجانے کے بعد باپ کو بچوں سے نہ ملنے دینا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • والدین کا نافرمان بیٹے کیساتھ رویہ کیسے ہونا چاہئیے اور کیا وہ اس سے قطعِ تعلق کرسکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچوں کے نام رکھنے کے لئے "چھٹی "کے رسم کا حکم

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • طلاق کے بعد بچہ کو والد سے ملنے نہ دینا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 1
  • اپنی بیٹی کے رشتے میں والدین(لڑکی کے دادا دادی) کا مداخلت کرنا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • نومولود کو چھوڑ کر جانے والےوالد کے بچہ کی ولدیت میں کس کا نام لکھا جائے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • والد کا معذور بچہ کی دیکھ بھال اور ذمہ داری نہ اٹھانا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • والدین کا اپنی اولاد کے ساتھ برا برتاؤ کرنا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • ڈی این اے سے نسب ثابت کیوں نہیں ہوتا؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
Related Topics متعلقه موضوعات