احکام عدت

ڈیلیوری کے بعد طلاق دینے کی صورت میں عدت کا حکم

فتوی نمبر :
92306
| تاریخ :
2026-02-17
معاملات / عدت نان و نفقہ / احکام عدت

ڈیلیوری کے بعد طلاق دینے کی صورت میں عدت کا حکم

میری شادی کو دس سال ہوئے،مسائل بہت زیادہ تھے،آٹھ مہینے سے اپنے والد کے گھر میں ہوں ، اسی مہینے میری بیٹی کی ولادت ہوئی ، ولادت کے کچھ دن بعد باہمی رضامندی سے طلاق پر دستخط ہوگئے ، بچی چھوٹئ ہے ، میرے پاس ہے ،اب کیا میں عدت گزارو ں یا نہ گزاروں کیونکہ میں آٹھ مہینے سے اپنے ابو کے پاس ہوں، اسی ماہ بچی کی ولادت ہوئی ہے ، اس پر عدت ہوگی یا نہیں، اگر ہوگی تو کتنی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ طلاق سے قبل شوہرسے طویل عرصہ علیحدگی کا شرعاً اعتبار نہیں اور نہ ہی اس سے عدتِ طلاق پرکوئی اثر پڑتاہے ، بلکہ وقوع ِطلاق کے بعد بہرصورت عدت گزارنالازم رہتاہے، چنانچہ صورت مسئولہ میں سائلہ کے طلاق سے پہلے آٹھ مہینے میکے میں مقیم رہنےسے عدت کا حکم متاثر نہیں ہوگا، بلکہ اس پربدستور طلاق کی عدت گزارنا ہوگی۔جس کی صورت یہ ہےکہ سائلہ نفاس (بچی کی ولادت کے بعدجاری ہونے والاخون )کاخون رکنے کے بعدتین حیض عدت گزارنےکےبعدہی کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزادہوگی ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار: وفي القنية: ‌ولدت ثم طلقها ومضى سبعة أشهر فنكحت آخر لم يصح إذا لم تحض فيها ثلاث حيض وإن لم تكن حاضت قبل الولادة لأن من لا تحيض لا تحبل اھ(باب العدۃ،ج:3،ص: 528، ناشر : سعید)
وفی البحرالرائق: ‌ولدت ‌ثم ‌طلقها زوجها ومضى سبعة أشهر وتزوجت بآخر لا تصح إذا لم تحض فيها ثلاث حيض قيل له، فإن لم تكن حاضت قبل الولادة قال الجواب كذلك؛ لأن ولادتها كالحيض؛ لأن من لا تحيض لا تحبل اهـ.(باب العدۃ،ج:4، ص:160،ناشر:داراکتاب الاسلامی)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رمضان عبدالعلی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92306کی تصدیق کریں
0     102
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شوہرکی وفات کی اطلاع اگرتاخیرسے مل جائے، توعدت کی ابتداء کب سے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • اگر مطلقہ معتدہ کے شوہر کا انتقال ہوجائے، تووہ عدت کس طرح مکمل کریگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • دوران عدت بیٹی کے رشتہ کے لئے گھرسےنکلنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عدت 0
  • بیوہ کی عدت اور اسکے احکام

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دوران عدت ملازمت پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • بیوہ ہوجانے کے بعد عورت کا ہمیشہ یا تا عقدِ ثانی زیورات کا استعمال ترک کردینا

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • شوہر سے دو سال الگ رہنے کے بعد طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • شوہر کے انتقال کی بعد بیوی کا ولی و سرپرست کون ہو گا والدین یا سسرال والے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 3
  • گھر منہدم ہونے کی وجہ سے دوسری جگہ عدت گزار نا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدت کے دوران گھر سے باہر نکلنے اور پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عدت 0
  • بیوی کا پانچ سال شوہر سے علیحدہ رہنے کےبعد طلاق ہو جانے کی صورت میں عدت گرازنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دورانِ عدت نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • معمر خاتون کے لئے عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • بیماری کے سبب ماہواری میں تاخیر ہونے کی وجہ سے عدت اور نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • حمل ضائع ہونےسے عدت ختم ہونےکاحکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • والدین کے گھر عدت گزارنے والی بیوی کا خرچہ شوہر پر لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 2
  • حالت حیض میں طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • ادا کردہ فیس کے ضائع ہونے کے خدشے کی صورت میں عدت ترک کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دورانِ عدت نواسے کا سوتیلی نانی سے بات چیت کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عورت میکے میں ہو, اس صورت میں طلاق ہوجانے پر عدت کے احکامات

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدتِِ وفات میں چمکدار کپڑے پہننا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • جسمانی تعلق قائم ہونے سے قبل شوہر کا انتقال ہوجانے پر عدت کا مسئلہ

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • ہمبستری سے قبل طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدت کی ابتداء پہلی طلاق سے ہوگی یا آخری طلاق سے ؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • شوہر سے کئی عرصہ الگ رہنے کی صورت میں طلاق کے بعد عدت لازم ہوگی ؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
Related Topics متعلقه موضوعات