احرام کے مسائل

عمرہ پر جانے میں احرام کہاں سے باندھیں؟

فتوی نمبر :
92856
| تاریخ :
2026-03-03
عبادات / حج و عمرہ / احرام کے مسائل

عمرہ پر جانے میں احرام کہاں سے باندھیں؟

السلام علیکم! میں اپنی والدہ کے ساتھ عمرہ کرنے جا رہا ہوں،میری والدہ کافی بیمار ہیں، اترتے ہی انہیں آرام کی ضرورت ہوگی ،اس صورت میں، میں اس کے ساتھ رہوں گا. مجھے بھی آرام کرنا پڑے گا ،کیونکہ میں اسے اکیلا نہیں چھوڑ سکتا، اس وجہ سے میرا سوال یہ ہے کہ میں احرام کہاں سے باندھوں؟ میں پاکستان سے احرام باندھوں گا، یا میں اپنی والدہ کے ساتھ ہوٹل چلا جاؤں اور وہاں سے اگلے دن میقات چلا جاؤں ،واپس آکرعمرہ کروں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ مکہ مکرمہ پہنچ کر اسی وقت یا اسی دن عمرہ کی ادائیگی لازم نہیں ، بلکہ اگر آرام کی ضرورت ہوتو پہلے آرام کرلیا جائے ،اس کے بعد عمرہ کی ادائیگی کی فکر کی جائے ، چنانچہ صورتِ مسؤلہ میں سائل اور اس کی والدہ پر ہوائی جہاز میں میقات سے پہلے ہی احرام باندھنا لازم ہوگا، بغیر احرام میقات سے گزرنا جائز نہ ہوگا،البتہ احرام کی حالت میں بہت سی پابندیوں کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے،اس لیے بلا ضرورت زیادہ دیر تک حالتِ احرام میں رہنے کے بجائے مناسب آرام کے بعد حتی الامکان جلد عمرہ ادا کرکے احرام سے نکلنے کااہتمام کرنا چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی ردالمحتار:(قوله وحرم إلخ) فعليه العود إلى ميقات منها وإن لم يكن ميقاته ليحرم منه، وإلا فعليه دم كما سيأتي بيانه في الجنايات اھ (ج:2/477،ط،دار الفكر-بيروت)۔
وفی الہندیة:(الباب الثاني في المواقيت) المواقيت التي لا يجوز أن يجاوزها الإنسان إلا محرما خمسة: لأهل المدينة ذو الحليفة ولأهل العراق ذات عرق، ولأهل الشام جحفة ولأهل نجد قرن، ولأهل اليمن يلملم، وفائدة التأقيت المنع عن تأخير الإحرام عنها كذا في الهداية اھ (1ج/ص/221،ط،الناشر: دار الفكر)۔
وفی بدائع الصنائع: أهل الأفاق وهم الذين منازلهم خارج المواقيت التي وقت لہم رسول الله صلى الله عليه وسلم وهي خمسة كذا روى فی الحديث ان رسول الله صلى الله عليه وسلم وقت لأهل المدينة ذا الحليفة ولأهل الشام الجحفة واہل نجد قرن ولأهل اليمن يلملم ولأهل العراق ذات عرق وقال صلى الله عليه وسلم هن لأهلهن ولمن مر بهن من غير أهلهن ممن اراد الحج والعمرة اھ(ج:2/ص:486،ط/الناشر المكتبة الحبيبية)۔
وفی الفقه الإسلامي وأدلۃ : لا يجوز للإنسان ان يجاوز الميقات إلا محرما بحج أو عمرة والا وجب عليه دم أو العود اليه فان قدم الاحرام على الميقات جاز اھ(ج:3/ص:68،ط، دار الفكر -سوريَّة،دمشق)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92856کی تصدیق کریں
0     84
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حالتِ احرام میں عذر کی بنا ء پر جوتا پہننا

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 18
  • جدہ میں عارضی رہائش پذیر حج کا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 0
  • امیگریشن آفیسر کا ہاتھوں میں سینیٹائزر لگوانا

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں ناخن کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 1
  • کیا حالتِ احرام میں بالوں کا گرنے کی وجہ سے دم لازم ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 1
  • حالت احرام میں آدمی اپنا حلق یا قصر خود کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • ایک ہی احرام کے ساتھ ایک سے زائد عمرے کیے جاسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • دوسرے عمرے کے لیے مسجد عائشہ سے احرام باندھنا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 2
  • حالتِ احرام میں عذر کی بنا ء انڈرویئر پہننا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • حالتِ احرام میں غلافِ کعبہ کو چھونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • نابالغ بچے کا بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 2
  • احرام کی حالت میں سگریٹ پینا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • عمرہ یا حج میں حاجی خود حلق کرسکتاہے

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • طائف کی زیارات سے ہو کر مکہ شریف آنے والے کا احرام کے بغیر میقات سے گزرنا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 1
  • Ruling on wearing Ihram on transit at Jeddah while travelling to another countryا

    یونیکوڈ   انگلش   احرام کے مسائل 0
  • جدہ جاتے ہوئے احرام سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں ٹشو اور صابن کا استعمال

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • براستہ دبئی عمرہ کرنے والا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 1
  • جدہ سے عمرہ کی ادائیگی کی صورت میں احرام کے مسائل

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • حالتِ احرام میں خوشبو دار صابن استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں چہرہ پر نقاب لگے رہنے کا حکم

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • تھکن کی وجہ سے احرام کی چادر اتار کر سونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 3
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • مکہ میں مقیم شخص حج کا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • کیا حاجی سے مشت زنی کا ارتکاب ہوجانے سے حج فاسد ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
Related Topics متعلقه موضوعات