السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! مجھے ایک ٹریڈنگ ای" quotex” کے بارے میں شرعی رہنمائی چاہیے، یہ ایک آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے، اس لیے آپ سے گزارش ہے کہ اس کے طریقۂ کار کو دیکھ کر یہ بتا دیں کہ اس میں سرمایہ کاری اور ٹریڈنگ کرنا شریعت کے مطابق حلال ہے یا حرام؟ جزاکم اللہ خیراً۔
سوال میں ذکرکردہ آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم(quotex) پرکاروبارکرنا شرعاً جائز نہیں؛ کیونکہ اس میں کسی حقیقی مال یا اثاثے کی خرید و فروخت اور ملکیت مقصود نہیں ہوتی، بلکہ محض مقررہ مدت میں قیمت کے اتار چڑھاؤ کی پیش گوئی پر رقم لگائی جاتی ہے، درست پیش گوئی پر نفع اور غلط ہونے پر رقم کا نقصان ہوتا ہے، جو قمار اور غرر کے مفاسد پر مشتمل ہے، لہٰذا مذکورپلیٹ فارم پر سرمایہ کاری سے اجتناب لازم ہے۔