میاں بیوی کے درمیان حج کی پابندیاں کب ختم ہوتی ہیں؟
واضح ہو کہ حج کے افعال سے فارغ ہونے کے بعد جب حاجی حلق یا قصر کرالے تو میاں بیوی والے تعلقات کے علاوہ احرام کی بقیہ پابندیاں ختم ہوجاتی ہیں، مگر جب تک طوافِ زیارت نہ کرلیا جائے تو اس وقت تک عورت اپنے شوہر کے لیے حلال نہیں ہوتی، البتہ طواف زیارت کرلینے کے بعد یہ پابندی بھی ختم ہوجاتی ہے اور عورت اپنے شوہر کے لیے حلال ہوجاتی ہے۔
ففي غنية الناسك: وحكمه التحلل فاذا حلق حل له جميع ما حظر بالاحرام من الطيب والصيد ولبس المخيط وغير ذلك الا الجماع ودواعيه فحلهما يتوقف على الطواف. (281)....(الى قوله) ولو لم يطف أصلا لا يحل له النساء وان طال ومضت سنون باجماع. (284)