خلع

تین طلاقوں پر مشتمل خلع نامہ پر کیے ہوئے دستخط کا حکم

فتوی نمبر :
97168
| تاریخ :
2026-07-06
معاملات / احکام طلاق / خلع

تین طلاقوں پر مشتمل خلع نامہ پر کیے ہوئے دستخط کا حکم

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ !
مفتی صاحب گھریلو جھگڑوں کے با عث میرے سابقہ شوہر نے اپنی مرضی سے خلع کے پیپر ز پر دستخط کئے ہیں ۔اور کہا کہ میں تمہارے ساتھ نہیں رہنا چاہتا ،اب وہ یہ کہتے ہیں کہ طلاق نہیں ہوئی ہے وہ گنجائش کی صورت نکالنا چاہتے ہیں ۔ خلع کے پیپر ز پر دستخط انہو ں نے اپنی مرضی سے کیے ہیں مگر زبان سے طلاق کے الفاظ ادا نہیں کیے ہیں۔اب کیا طلاق ہو چکی ہے یا گنجائش کی صورت باقی ہے۔؟
نوٹ:خلع کو سات سے آٹھ مہینے ہو چکے ہیں ۔ نیز منسلکہ تحریر تین طلاقوں پر مشتمل ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسؤلہ میں سائلہ کے شوہر نے اگر منسلکہ طلاق پر مشتمل خلع نامہ پر دستخط کر دیے ہوں۔ اگرچہ زبان سے طلاق کے الفاظ نہ کہے ہوں، تب بھی اس سے سائلہ پر تین طلاقیں واقع ہو کر حرمت مغلظہ ثابت ہو چکی ہے، اب نہ رجوع ہو سکتا ہے اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر باہم عقد نکاح بھی نہیں ہو سکتا اور اس عرصے میں اگر سائلہ کو تین ماہواریاں آ کر اس کی عدت گزر چکی ہو تو اب سائلہ دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

ففى تفسير القرطبي: قوله تعالیٰ﴿فإن طلقہا فلا تحل له من بعد حتی تنکح زوجًا غیرہ﴾ (ج:3، ص:147)۔
وفي الدر المختار:کتب الطلاق ان مستبینا علی نحو لوح وقع إن نوی وقیل مطلقًا ۔اھ تحت (قوله کتب الطلاق الخ) (إلى قوله) وإن کانت مرسومة یقع الطلاق نوی اولم ینو۔ الخ ( مطلب في الطلاق بالكتابة ج:3، ص:246، مط:دار الفكر - بيروت)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالقیوم قدوس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97168کی تصدیق کریں
0     31
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عورت کا کسی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات