معاشی اسکیمز

فاریکس ٹریڈنگ اور لکی ڈرا میں شامل ہونے کا حکم

فتوی نمبر :
97234
| تاریخ :
2026-07-07
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / معاشی اسکیمز

فاریکس ٹریڈنگ اور لکی ڈرا میں شامل ہونے کا حکم

فاریکس ٹریڈنگ حلال ہے یا حرام ہے
Lucky Draw کے بارے میں بھی فتویٰ دیجئے
جزاک اللہ خیرا کثیرا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

فاریکس ٹریڈگ بھی سود اور قمار کے ایک قسم ہے جس میں عام طور پر خرید وفروخت مقصود نہیں ہو تی بلکہ فرق برابر کر کے کما نا مقصود ہو تا ہے یہی وجہ ہے اس کاروبامیں قبضہ کے بغیر ہی آگے بیچ دی جاتی ہے جو شرعاً جائز نہیں ،اس لئے عام حالات میں تو یہ کاروبا ر قظعاً درست نہیں جس سے احتراز لازم ہے،اسی طرح اگر لکی ڈرا میں کسی حقیقی چیز کی خرید و فروخت نہ ہو تی ہو یا حقیقی چیز کی خریدو فروخت مقصود نہ ہو ، بلکہ زیا دہ انعام کے حصول کے لئے اپنی رقم داؤ پر لگا ئی جاتی ہو توشرعاً یہ قمار اور جوائے کے حکم میں ہو نے کی وجہ سے جائز نہیں، جس سے اجتنا ب لازم ہے، البتہ اگر لکی ڈرا میں کسی حقیقی چیز کی خریداری مقصود ہو اور لکی ڈرا کی وجہ سے ا س چیز کی معیار اور قیمت میں زیا دہ فرق نہ رکھا جا تا ہو تو ایسی صورت میں چونکہ یہ اپنے کاروبار کو ترویج دینے کی ایک صورت ہے، اس لئے اس لکی ڈرا میں شامل ہو نے اور قرعہ اندازی میں نام آنے کی صورت میں مطلوبہ انعام حاصل کر نے کی اجازت ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفي فتح القدیر : «بقوله تعالى {يا أيها الذين آمنوا إنما الخمر والميسر والأنصاب والأزلام رجس من عمل الشيطان فاجتنبوه لعلكم تفلحون} [المائدة: 90]» الخ ( فصل فی غصب ملا یتقوم ،ج:9 ص: 359 ناشر : شرکۃ مکتبۃ )
وفی صحیح البخاری : عن عائشة رضي الله عنها قالت: «كان رسول الله صلى الله عليه وسلم: يقبل الهدية ويثيب عليها» اھ( باب المکافاۃ علی وجہ الہبۃ ج:3 ص:157 ناشر: المطبعۃ الکبری الامیریۃ)
وفی سنن ابن ماجہ : عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «مَنِ ابْتَاعَ طَعَامًا فَلَا يَبِعْهُ حَتَّى يَسْتَوْفِيَهُ» ، قَالَ أَبُو عَوَانَةَ فِي حَدِيثِهِ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: وَأَحْسِبُ كُلَّ شَيْءٍ مِثْلَ الطَّعَامِ ،اھ (باب النھی عن بیع الطعام قبل ما لم یقبض ،ج: 6 ص: 749 ناشر: دار احیاء کتب العربیہ)
في فقہ البیوع: 3:وکثیراً مایبیع الانسان ما لایملکہ ،ولایقع التسلّیم والتّسلّم فی کثیرمن عملیّات السوق، وانّمایصفّی الباعہ والمشترون عملیّاتھم بفروق الاسعار۔(الی قولہ)5:مایشتریہ الانسان عن طریق ھذہ السوق عملات غیرمتعیّنہ ،لان التّعیین فی العملات انّما یتحقق بالقبض ،وھومفقود فی معظم العملیّات ،ومن ھذہ الجھات ،فانہ لایجوز التعامل شرعاً عن طریق سوق الفوریکس ۔( تجارۃ العملات عن طریق الفوریکس ،ج:2 ص:763 ناشر: معارف القرآن)۔
و فی بحوث قضایا فقہیۃ: وبما أن حقيقة الجائزة أنهاهبةبدون مقابل ، فانها ليست من عقود المعاوضة، وانمامن قبيل التبرعات، فمن شروط جوازها أن تکون تبرعاً من المجيز بدون أن يلتزم المجاز بدفع عوض مالی مقابل الجائزة۔۔۔ الجوائز علی شراء المنتجات۔۔۔۔۔وإن حکم هذه الجوائز أنها تجوز بشروط: الشرط الاول: أن يقع شراء البضاعة بثمن مثله، ولايزاد فی ثمن البضاعة من أجل احتمال الحصول علی الجوائز وهذا لأنه إن زاد البائع علی ثمن المثل فالمقدار الزائد إنمايدفع من قبل المشتری مقابل الجائزة المحتملة فصارت الجائزة بمقابل مالی فلم يبق تبرعا وإن هذا المقابل المالی إنماوقع المخاطرة فصارت العملية قمارا،أما إذا بيعت البضاعة بثمن مثلها، فإن المشتری قد حصل علی عوض کامل للثمن الذی بذله، ولم يخاطر بشئ فالجائزة التی يحصل عليها جائزة بدون مقابل، فيدخل فی التبرعات المشروعة،الخ(احکام الجوائز ،ج:2 ص:155، 159 ،ناشر؛ مکتبہ دار العلوم کراچی)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97234کی تصدیق کریں
0     112
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کرپٹو کرنسی میں سپاٹ ٹریڈنگ کا حکم - future or spot trading

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 14
  • ٹیلی نار کی سم لگاؤ آفر کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • ایزی پیسہ اکاؤنٹ پر چارجز وصول کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 4
  • کیش بیک کی رقم کس کی ملکیت شمار ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   معاشی اسکیمز 0
  • "ٹورن کرپٹو کرنسی" کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • این آر جی کمپنی میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • اپنی سیونگ کو کس طرح محفوظ کیاجاسکتاہے؟

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • اسٹاک مارکیٹ اور فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 2
  • نیٹ ورک مارکیٹنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 2
  • نیشنل بینک کے" اعتماد ماہانہ بچت اکاؤنٹ" کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • آنلائن ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 2
  • سافٹ ویئر انجینئیر کا بینک کیلئے ویب سائٹ بنانا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 3
  • ڈراپ شپنگ - بغیر قبضہ کئے چیز کو فروخت کرنا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • تکافل پروگرامز میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "گوگل ایڈورڈ" کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "بائے ون گیٹ ون فری " (ایک چیز کی خریداری پر دوسری مفت) اسکیم کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "فارسیج " نام کے کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • انشورنس والوں کو ویب سائٹ بنا کر دینا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • Ruling on Investment in Digital Currency

    یونیکوڈ   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • How is it to trade on Digital Currency

    یونیکوڈ   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • "الفاچیٹ جی پی ڈی" ویب سائٹ کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • فری لانسنگ میں کام کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • آنلائن بی سی میں سروس چارج کے نام پر پیسے لینا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
Related Topics متعلقه موضوعات