میں صرف Spot مارکیٹ میں کرپٹو خریدتا ہوں۔ میں Futures، Leverage یا سود والا لین دین نہیں کرتا۔ کیا Bitcoin یا دیگر کرپٹو کو Spot میں خریدنا اور رکھنا شرعاً جائز ہے؟ اگر میرے پاس پہلے سے ARB اور DOT وغیرہ موجود ہیں تو اب مجھے کیا کرنا چاہیے؟
واضح ہو کہ (کرپٹو) کرنسی کا کوئی حسی وجود نہیں، بلکہ محض ڈیوائس میں موجودگی اور ضمان کی حد تک اس کو کرنسی خیال کیا جاتا ہے، جبکہ ملکی قانون میں اس کو مبادلہ اور خرید و فروخت کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، نیز بٹ کوائن اور کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی عام ہے، لہٰذا مذکور کرنسیوں میں سرمایہ کاری کرنے سے احتراز لازم ہے، تاہم اگر سائل نے اس میں سرمایہ کاری کرلی ہے تو سائل کو چاہئے کہ جو سرمایہ لگایا ہے، اس کو نکال لے اور جو رقم سرمائے پر بطورِ نفع اوپر ملے اس کو بغیر ثواب کی نیت کے صدقہ کردے۔ واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم بالصواب (مأخذہ‘ التبويب: 47117)