احرام کے مسائل

حالتِ احرام میں جڑی بوٹی کی مہک والا شیمپو استعمال کرنے کاحکم

فتوی نمبر :
98978
| تاریخ :
2026-09-01
عبادات / حج و عمرہ / احرام کے مسائل

حالتِ احرام میں جڑی بوٹی کی مہک والا شیمپو استعمال کرنے کاحکم

محترم مفتی صاحب
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عرض یہ ہے کہ ہمارا اداره بٹو نووا ( BOTONOA کے نام سے ہربل ہیئر کیئر مصنوعات تیار کرتا ہے، جن میں بٹو نووا شیمپو اور بٹو نووا بيئر آئل شامل ہیں)۔
حال ہی میں حج و عمرہ سے متعلق مصنوعات کی ایک مارکیٹ سے ہمارے ہربل شیمپو کا تقریباً 59 لیٹر کا آرڈر موصول ہوا ہے۔ چونکہ یہ مصنوعات حجاج کرام اور معتمرین بھی استعمال کر سکتے ہیں، خصوصاً احرام کی حالت میں شیمپو کے استعمال کے حوالے سے شرعی حکم معلوم کرنا ضروری ہے، اس لیے اس بارے میں باقاعدہ شرعی رہنمائی اور فتوی مطلوب ہے۔
شیمپو کی اصل کیفیت: مذکوره بٹو نووا شیمپو کی تیاری میں کسی قسم کی مصنوعی خوشبو، پرفیوم، Fragrance یا کسی الگ خوشبودار مادے کو شامل نہیں کیا گیا۔ البتہ اس شیمپو میں مختلف قدرتی اور نباتاتی اجزاء استعمال کیے جاتے ہیں، مثلاً بيت روٹ (Beetroot ، لیموںLemon اور دیگر قدرتی اجزاء ان تمام قدرتی اجزاء کی اپنی اپنی ذاتی، فطری اور طبعی مہک ہوتی ہے)۔
جب یہ قدرتی اجزاء شیمپو میں شامل کیے جاتے ہیں تو ان کی اپنی ذاتی مہک بھی شیمپو میں محسوس ہوتی ہے، یہ مہک کسی مصنوعی خوشبو یا Perfume کی وجہ سے نہیں ہے، بلکہ خود ان قدرتی اجزاء کی فطری خصوصیت ہے۔ یہ وضاحت مطلوب ہے کہ ہم اس ذاتی اور فطری مہک کو "خوشبو" کے معنی میں استعمال نہیں کرتے، بلکہ یہ صرف قدرتی اجزاء کی اپنی مہک ہے۔ اسے الگ سے تیار یا حاصل کرکے شیمپو میں شامل نہیں کیا گیا، نہ اسے بطور پرفیوم استعمال کیا گیا، اور نہ ہی شیمپو کو خوشبودار بنانے کے لیے کسی خارجی خوشبو کا اضافہ کیا گیا ہے۔
مطلوبہ شرعی حکم: مندرجہ بالا تفصیل کی روشنی میں درج ذیل امور کے بارے میں شرعی رہنمائی مطلوب ہے۔
1 کیا ایسا ہربل شیمپو جس میں کسی قسم کی مصنوعی، خارجی یا اضافی خوشبو (Perfume Fragrance) شامل نہ کی گئی ہو، لیکن اس میں موجود قدرتی اجزاء کی اپنی ذاتی اور فطری مہک محسوس ہوتی ہو، احرام کی حالت میں استعمال کرنا شرعاً جائز ہے؟
2 کیا قدرتی اجزاء کی ایسی ذاتی اور فطری مہک، جو خود ان اجزاء کی طبعی خصوصیت ہو اور جسے الگ سے بطور خوشبو شامل نہ کیا گیا ہو، احرام کی حالت میں استعمال ہونے والی ممنوع خوشبو کے حکم میں شمار ہوگی؟
.3 اگر کسی قدرتی جزو کی اپنی فطری مہک شیمپو میں موجود ہو، جبکہ شیمپو میں کسی قسم کا Perfume Fragrance یا اضافی خوشبودار مادہ شامل نہ کیا گیا ہو، تو کیا ایسا شیمپو احرام کی حالت میں سر دھونے کےلیے استعمال کرنا شرعاً جائز ہوگا؟
4 اگر شیمپو کے استعمال کے بعد صرف قدرتی اجزاء کی ہلکی فطری مہک محسوس ہو اور کوئی مصنوعی یا اضافی خوشبو موجود نہ ہو، تو کیا اس صورت میں بھی احرام کے احکام کے اعتبار سے کوئی ممانعت ہوگی؟
ہم ضرورت کے مطابق بٹو نووا شیمپو کا اصل نمونہ( Sample، مکمل Ingredients List، استعمال ہونے والے قدرتی اجزاء کی تفصیل، اجزاء کی مقدار /تناسب اور شیمپو کی تیاری کا طریقہ کار پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔)
براہ کرم تمام تفصیلات کو سامنے رکھتے ہوئے واضح فرمایا جائے کہ کیا بٹو نووا شیمپو، جس میں کوئی مصنوعی یا اضافی خوشبو شامل نہیں کی گئی بلکہ صرف قدرتی اجزاء کی اپنی ذاتی اور فطری مہک موجود ہے، احرام کی حالت میں استعمال کرنا شرعاً جائز ہے؟ نیز اگر کوئی شرعی شرط یا احتیاط ضروری ہو تو اس کی وضاحت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ ایسا پھل جو قدرتی طور پر خوشبو دار ہو لیکن اسے عموماً خوشبو کے طور پر استعمال نہ کیا جاتا ہو اور نہ ہی اس سے خوشبو تیار کی جاتی ہو تو ایسے پھلوں کے متعلق حکم یہ ہے کہ انہیں انفراداً یا دیگر اشیاء کے ساتھ ملاکر استعمال کرنے سے کوئی دم یا صدقہ وغیرہ لازم نہیں آتا ،بلکہ اس کا استعمال جائز ہے ۔ تاہم احرام کی حالت میں ایسے خوشبو دار پھلوں کے سونگھنے کو فقہاء کرام رحمھم اللہ نے مکروہ قرار دیا ہے لہذا صورت مسئولہ میں اگر بٹو نووا ہربل شیمپو میں کسی قسم کا پرفیوم، Fragrance، Essence، خوشبودار تیل یا کوئی خارجی خوشبودار مادہ شامل نہیں کیا گیا، بلکہ ,Beetroot Lemon وغیرہ قدرتی اجزاء محض اپنے طبعی فوائد کی بنا پر شامل کیے گئے ہوں اور ان کی اپنی طبعی و فطری مہک شیمپو میں محسوس ہوتی ہے، تو ایسی غیر مقصود فطری مہک ممنوعِ احرام خوشبو کے حکم میں نہیں، لہٰذا مذکورہ شیمپو کے احرام کی حالت میں استعمال کی صورت میں خوشبو کے اعتبار سے دم یا صدقہ لازم نہیں ہوگا۔البتہ احرام کی حالت میں صابن یا شیمپو کے ذریعے میل کچیل دور کرنا مکروہِ تنزیہی ہے ، اس لیے بلا ضرورت اس غرض سے اس کے استعمال سے احتراز کرنا چاہیے۔ ہاں، اگر کسی قدرتی جزو کا Essence، خوشبودار تیل یا عطر الگ سے حاصل کرکے شیمپو میں خوشبو کے مقصد سے شامل کیا گیا ہو، تو ایسی صورت میں وہ ممنوعِ احرام خوشبو کے حکم میں داخل ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الهندية: ولا يغسل رأسه ولحيته بالخطمي فإن غسل فعليه دم في قول أبي حنيفة ولو غسل المحرم بأشنان فيه طيب فإن كان من رآه سماه أشنانا كان عليه الصدقة وإن كان سماه طيبا كان عليه الدم. (1/241)
وفی رد المحتار: لو غسل بالصابون والحرض لا رواية فيه وقالوا لا شيء فيه لأنه ليس بطيب. (2/489)
وفی الجوهرة النيرة: (قوله ولا يغسل رأسه ولا لحيته بالخِطمي) فإن فعله فعليه دم عند أبي حنيفة لأن الخِطمي له رائحة مستلذة فهو كالحناء ولأنه يزيل التفث ويقتل الهوام. وقال أبو يوسف ومحمد عليه صدقة لأنه يزيل الوسخ ويقتل الهوام وأجمعوا على أنه إذا غسله بالسدر أو بالصابون لا شيء عليه. (2 / 88)
وفی غنية الناسک: (فصل فی مکروهات الاحرام ومحظوراته التی لا جزاء فیها سوی الکراهة)
وهی ازالة التفث وهو الوسخ والدرن والشعث، وهو انتشار الشعر واغبراره لقلة التعهد، وغسل ا لراس واللحیة والجسد بالسدر ونحوه؛ لانه یقتل الهوام ویزیل الشعث، بل ینبغی وجوب الصدقة فیه عندهما ،بخلاف غسله بصابون او دلوک واشنان، فانه لایکره، الا ان یزیل الوسخ.
(فصل فی مباحات الاحرام ) له الاغتسال بالماء القراح وماء الصابون والحرص، ویکره بالسدر ونحوه کما مر، وله الاغتسال بای ماء کان، ولکن بحیث لایزیل الوسخ ، بل یقصد الطهارة ،او دفع الغبار والحرارة. والغمس فی الماء ودخول الحمام للاغتسال بالماء الحار وتقویة البدن وغیرهما، واما ازالة الوسخ فمکروهة. (ص ۹۰ ، ادارة القران والعلوم الاسلامية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98978کی تصدیق کریں
0     29
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حالتِ احرام میں عذر کی بنا ء پر جوتا پہننا

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 18
  • جدہ میں عارضی رہائش پذیر حج کا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 0
  • امیگریشن آفیسر کا ہاتھوں میں سینیٹائزر لگوانا

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں ناخن کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 1
  • کیا حالتِ احرام میں بالوں کا گرنے کی وجہ سے دم لازم ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 1
  • حالت احرام میں آدمی اپنا حلق یا قصر خود کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • ایک ہی احرام کے ساتھ ایک سے زائد عمرے کیے جاسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • دوسرے عمرے کے لیے مسجد عائشہ سے احرام باندھنا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 2
  • حالتِ احرام میں عذر کی بنا ء انڈرویئر پہننا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • حالتِ احرام میں غلافِ کعبہ کو چھونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • نابالغ بچے کا بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 2
  • احرام کی حالت میں سگریٹ پینا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • عمرہ یا حج میں حاجی خود حلق کرسکتاہے

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • طائف کی زیارات سے ہو کر مکہ شریف آنے والے کا احرام کے بغیر میقات سے گزرنا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 1
  • Ruling on wearing Ihram on transit at Jeddah while travelling to another countryا

    یونیکوڈ   انگلش   احرام کے مسائل 0
  • جدہ جاتے ہوئے احرام سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں ٹشو اور صابن کا استعمال

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • براستہ دبئی عمرہ کرنے والا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 1
  • جدہ سے عمرہ کی ادائیگی کی صورت میں احرام کے مسائل

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں چہرہ پر نقاب لگے رہنے کا حکم

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • مکہ میں مقیم شخص حج کا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • حالتِ احرام میں خوشبو دار صابن استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • تھکن کی وجہ سے احرام کی چادر اتار کر سونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 3
  • کیا حاجی سے مشت زنی کا ارتکاب ہوجانے سے حج فاسد ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
Related Topics متعلقه موضوعات