مباحات

یوٹیوب پر اسلامی بیانات اور حمد ونعت سننے کا حکم

فتوی نمبر :
10233
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

یوٹیوب پر اسلامی بیانات اور حمد ونعت سننے کا حکم

کیا یوٹیوب پہ مفتیان کرام اور علماء دین کے بیانات یا حمد، نعمت اورنظم سننا ویڈیو کے ساتھ جائز ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اس قسم کے جائز اور مباح پروگرام ویڈیو کے ساتھ سننا جائز اور درست ہے، جبکہ اس میں نظر آنے والی شکلوں کا تصویر ہونا علماء کے نزدیک محل نظر ہے اس لیے تصویر ہونے کی وجہ سے اس کو نا جائز قرار دینا درست نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كيا في تكملة فتح الملهم : ان الصورة المحرمة ما كانت منقوشة أو منحوتة بحيث يصبح لها صفة الاستقرار على شئ وهي الصورة التى كان الكفار يستعملونها للعبادة اھ (۴/ ۱۶۴) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
طیب امیر جان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 10233کی تصدیق کریں
0     232
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات