زیرِ ناف بال کہاں تک صاف کیے جائیں؟ برائے مہربانی آسان لفظوں میں بتائیں۔
زیرِ ناف بالوں کے کاٹنے کی حد یہ ہے کہ ، اکڑوں بیٹھنے کی حالت میں ناف کے نیچے جو پہلا بل پڑتا ہے ، وہاں سے لیکر عضوِ تناسل، خصیتین، دبر اور اس کے ارد گرد اور رانوں کے وہ بال جن کا گندگی سے بھرنے کا ندیشہ ہو ، ان سب کو ہفتہ میں ایک مرتبہ ریزر یا کسی بھی دھاری والے آلہ کے ذریعے صاف کرنا مستحب ہے، اور چالیس دن تک چھوڑے رکھنا مکروہ ہے، جس سے احتراز لازم ہے۔
ففی الدر المختار: (و) يستحب (حلق عانته وتنظيف بدنه بالاغتسال في كل أسبوع مرة) والأفضل يوم الجمعة وجاز في كل خمسة عشرة وكره تركه وراء الأربعين اھ(6/ 406)
وفی البحر الرائق: والاستحداد حلق العانة سمی استحداد لإستعمال الحدیدة، وهی الموسی وهو سنة والمراد بالعانة الشعر فوق ذکر الرجل وحوالیه إلیٰ السرة اھ (۱/ ۴۷) والله اعلم