کیا عورت اپنے جسم کے بال ویکسنگ کرواسکتی ہے ؟
عورت کیلئے بغرض زینت چہرے سمیت دیگر جسم کے زائد بالوں کو صاف کرنے کیلئے ویکسنگ کرنے یا کریم وغیرہ استعمال کرنے کی اجازت ہے ، تاہم کسی دوسری عورت سے ویکسنگ کرتے وقت اعضاء مستورہ اس کے سامنے کھولنا جائز نہیں ، جس سے اجتناب لازم ہے ۔
و فی الفتاویٰ الھندیہ : ولا بأس بأخذالحاجبین و شعر و وجھہ مالم یتشبہ بالمخنث کذا فی الینابیع الخ (ج 5 ص 358 باب التاسع عشر کتاب الکراھیہ ط ماجدیہ ) ۔
و فی رد المحتار : تحت ( و النامصۃ الخ ) ذکرہ فی الاختیار (الی قولہ ) وأِلا فلو کان فی وجھھا شعر ینفر زوجھا عنھا بسببہ ، ففی تحریم أِزالتہ بعد ، لأن الزینۃ للنساء مطلوبۃ للتحسین ، (الی قولہ ) و فی تبیین المحارم ، أِزالۃ الشعر من الوجہ حرام أِلا أِذا نبت للمرأۃ لحیۃ أو شوارب فلا تحرم أِزالتہ بل تستحب اھ وفی التاترخانیۃ عن المضمرات ، ولابأس بأخذالحاجبین و شعر و وجھہ مالم یشبہ المخنث اھ ومثلہ فی المجتبی تأمل ، (ج 2 ص 373 فصل فی النظر والمس ط سعید ) ۔