زیب و زینت

زیر بغل بال بہت کم رہ جائیں تو اسے صاف کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
33498
| تاریخ :
0000-00-00
آداب / آداب زندگی / زیب و زینت

زیر بغل بال بہت کم رہ جائیں تو اسے صاف کرنے کا حکم

میں سالہا سال سے زیر بغل بال نوچتا آیا ہوں جو کہ مسنون طریقہ ہے، اب حال یہ ہے کہ میرے زیر بغل بال بہت کم ہوگئے ہیں یا مثل روئیں جیسے ہوگئے ہیں اور بہت دیر سے بڑھتے ہیں، اب میں ان کو اس باقاعدگی سے نہیں صاف کرتا جیسے کہ زیر ناف بال ہفتے دو ہفتے میں صاف کرتا ہوں، مہینوں میں کرلیتا ہوں، کیا میرا یہ عمل درست ہے؟ رہنمائی فرمائیں!
میں غسل کے بعد تیل سے جسم کی مالش کرتا ہوں ، جب عضو تناسل کی مالش کرتا ہوں ، تو کبھی بہت معمولی سی رطوبت بھی خارج ہوتی ہے ، مگر اتنی نہیں ہوتی کہ نکل کر بہہ جائے، معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اگر رطوبت خارج ہو ،تو دوبارہ غسل / وضو کرنا پڑے گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے بغل کے بال اگر بہت ہی کم (نہ ہونے کے برابر) ہوگئے ہوں یا بہت تاخیر سے اُگتے ہوں ، تو ہر ہفتے یا دو ہفتے میں اِنہیں باقاعدگی سے صاف کرنا کوئی ضروری نہیں ،بلکہ جب بال اس قدر بڑھ جائیں کہ نوچنے کے قابل ہوجائیں ، تو پھر ان کی صفائی ستھرائی کا اہتمام کرنا چاہیئے۔
جبکہ غسل کے بعد جسم کی مالش کے دوران عضو تناسل سے جو رطوبت خارج ہوتی ہے ، اگرچہ وہ بہہ کر نکلنے کی قابل نہیں ہوتی،تب بھی اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ،لہٰذا اس کے بعد سائل پر نماز وغیرہ کیلئے وضو کرنا لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الشامیة: تحت : (قوله: مجرد الظهور) من إضافة الصفة إلی الموصوف: أی الظهور المجرد عن السیلان، فلو نزل البول إلی قصبة الذكر لا ینقض لعدم ظهوره، بخلاف القلفة فإنه بنزوله إلیها ینقض الوضوء، الخ (١٣٥/١) والله اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 33498کی تصدیق کریں
0     936
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • زیر ناف بالوں کی صفائی کا سنت طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   زیب و زینت 2
  • خوبصورتی کیلئے داڑھی کے سفید بال نوچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   زیب و زینت 0
  • داڑھی پر مہندی لگانے کا حکم - داڑھی کو رنگنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   زیب و زینت 0
  • بھنوؤ ں کی Micro Blading کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   زیب و زینت 0
  • کیا انسان اپنے ناخن جلاسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   زیب و زینت 0
  • راڈو ڈایااسٹار واچ پہننے کا حکم - Rado Diastar Watch

    یونیکوڈ   انگلش   زیب و زینت 0
  • عورتوں کا آرٹیفیشل زیورات پہننا

    یونیکوڈ   زیب و زینت 0
  • ’’ناد علی‘‘ کڑے پر لکھ کر پہننے کا حکم

    یونیکوڈ   زیب و زینت 0
  • عورت کیلئے بال کٹوانے کا حکم

    یونیکوڈ   زیب و زینت 0
  • بغل، زیرِ ناف بالوں کی حدود اور جسم کی صفائی

    یونیکوڈ   زیب و زینت 1
  • عورت سر کے بال کتنے بڑے رکھ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   زیب و زینت 0
  • زلفیں رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   زیب و زینت 0
  • کیا ناخن تراشنے کا کوئی مخصوص طریقہ ہے؟

    یونیکوڈ   زیب و زینت 0
  • خواتین کا زائد بالوں کی صفائی کے لیے ریزر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   زیب و زینت 1
  • انگریزی طریقہ پر بال کٹوانے کا حکم

    یونیکوڈ   زیب و زینت 0
  • پوشیدہ لباس (انڈر ویئر ،بریزروغیرہ)کو کیسے ضائع کیا جائے؟

    یونیکوڈ   زیب و زینت 0
  • مقعد کے ارد گرد کے بالوں کا حکم

    یونیکوڈ   زیب و زینت 0
  • زیر بغل بال بہت کم رہ جائیں تو اسے صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   زیب و زینت 0
  • زیرِ ناف بال کہاں تک صاف کیے جائیں؟

    یونیکوڈ   زیب و زینت 0
  • عورت کے لئے جسم کے بال ویکسنگ کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   زیب و زینت 0
  • عورت کے لئے کالا خضاب لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   زیب و زینت 0
  • خواتین کابالوں کوکٹنگ اور ڈائی کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   زیب و زینت 0
  • عورتوں کے لئے سونے چاندی کے علاوہ دیگر دھات کی انگوٹھی پہننے کاحکم

    یونیکوڈ   زیب و زینت 0
  • پردہ کرنے کیلئے برقعہ پہننا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   زیب و زینت 0
Related Topics متعلقه موضوعات