میری بھنویں دن بدن کم ہوتی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے میرا چہرہ عجیب سا لگتا ہے، کیا میں (Micro blading) کروا سکتی ہوں؟ تاکہ اپنے شوہر کے سامنے عجیب سا محسوس نہ ہو۔
سائلہ کی بھنویں اگر واقعۃً اس طور پر کم ہوتی جارہی ہوں کہ اس کی وجہ سے چہرہ نمایاں طور پر بھدا اور عیب دار معلوم ہوتا ہو تو ازالۂ عیب کی غرض سے(micro blading) بھنووں کو مخصوس مدت کے لیے ایسے رنگ سے سیاہ کرنا جس سے ایسی تہہ نہ جمتی ہوجو جلد تک پانی پہنچنے سے مانع ہو تو اس کے لگانے کی گنجائش ہے۔ واللہ اعلم باالصواب